حضرت مرزا بشیر احمد ؓ — Page 18
محبت الہی سیرت کے چند اہم پہلو آپ کے دل میں اپنے خالق حقیقی کی محبت بھری ہوئی تھی۔حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی کے بیٹے محترم مولوی برکات احمد صاحب را جیکی کا بیان ہے: چھ سات سال کی بات ہے کہ خاکسار آپ کی خدمت میں حاضر ہوا۔اس وقت ماہ رمضان کو گزرے ابھی چند دن ہوئے تھے۔آپ نے اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کے راز و نیاز کے تعلق کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اس دفعہ رمضان المبارک کے شروع ہونے سے پہلے میں نے اللہ تعالیٰ کے احسانات بے پایاں اور اس کی رحمت و رافت پر بھروسہ کرتے ہوئے اس کی جناب میں عرض کیا کہ اے خدا! تو میرے روزوں کو قبول فرما اور میرا جو روزہ مقبول ہو جائے اس کی قبولیت کا ایک ظاہری نشاں نازل فرما۔آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے میری اس درخواست کو منظور فرماتے ہوئے میرے تمام روزوں کو قبول فرمایا اور میری خواہش کے عین مطابق ان کی قبولیت کا نشان ظاہر فرمایا۔“ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے یہ دعا کی تھی کہ ( الفضل 18 اکتوبر 1963ء) ” میرا جو روزہ مقبول ہو جائے اس کی قبولیت کا ظاہری نشان یہ ہو کہ اس کی 18