حضرت مرزا بشیر احمد ؓ — Page 15
ہے۔میں جماعت کیلئے ہمیشہ دعا کرتی ہوں۔جماعت مجھے اور میری اولا دکو دعاؤں میں یادر کھے۔“ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب: "یہ حضرت اماں جان حال مقیم ربوہ کا جماعت احمدیہ کے نام پیغام ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس پر عمل کرنے کی توفیق دے اور حضرت اماں جان کی صحت اور عمر اور فیض میں برکت عطا فرمائے۔‘“ (الفضل 4 جون 1952ء) انجام بخیر کیلئے درخواست دعا 66 جولائی 1961 ء کے آخر میں آپ علاج کی غرض سے لا ہور تشریف لے جانے گے تو آپ نے دوستوں سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے یہ تحریر فرمایا کہ ” جب سے میں نے تریسٹھ (63) سال کی عمر سے تجاوز کیا ہے میرے دل پر بوجھ رہنے لگ گیا ہے کہ رسول پاک ﷺے والی عمر پائی مگر ابھی تک حقیقی طور پر نیک اعمال کا خانہ بڑی حد تک خالی ہے۔اگر تھوڑی بہت نیکیاں ہیں تو وہ یقیناً حضرت مسیح موعودؓ کی دعاؤں کا نتیجہ اور آپ کا پاک ورثہ ہیں مگر کمزوریاں سب کی سب میری اپنی کمائی ہیں اور یہ کوئی ایسی پونچی نہیں جو خدا تعالیٰ کے سامنے پیش کرنے کے قابل ہو پس مخلص احباب اپنی دعاؤں سے میری نصرت فرمائیں کہ میری بقیہ زندگی نیک اور خدمت دین میں کئے اور انجام خدا تعالیٰ کی رضا کے ماتحت اچھا ہو۔امین یا ارحم الراحمین۔66 15 ( الفضل 3 جون 1961ء)