حضرت مرزا بشیر احمد ؓ

by Other Authors

Page 7 of 30

حضرت مرزا بشیر احمد ؓ — Page 7

کہ تو نے پھر مجھے یہ دن دکھایا بیٹا دوسرا بھی پڑھ کے آیا احمد تو نے پڑھایا شفا دی آنکھ کو بینا بنایا آپ چونکہ ابتدائی تعلیم گھر میں حاصل کر چکے تھے اس لئے آپ مدرسہ تعلیم الاسلام کی لوئر پرائمری میں قیا سا 1901ء میں داخل کرائے گئے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب شاید دوسری جماعت میں پڑھتے ہونگے کہ ایک دفعہ آپ چار پائی پر الٹی سیدھی چھلانگیں مار رہے اور قلابازیاں کھا رہے تھے۔حضرت مسیح موعود نے دیکھا اور تقسیم کرتے ہوئے حضرت اماں جان سے فرمایا دیکھو یہ ایسا کر رہا ہے اور پھر فرمایا اسے ضرور ایم۔اے کروانا۔اس تعلیمی دور کا واقعہ ہے کہ ایک دن حضرت مسیح موعود نے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کو بلا کر فرمایا کہ جو تم میرے بیٹے ہو گے تو ناول نہیں پڑھو گے۔“ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب فرمایا کرتے تھے کہ الحمد للہ میں حضرت صاحب کی توجہ سے خدا کے فضل کے ساتھ اس لغو فعل سے محفوظ رہا۔“ 7 (حیات بشیر صفحہ 51)