حضرت میر محمد اسحاق صاحب ؓ — Page 1
حضرت میر محمد اسحاق صاحب دیباچه یہ کتاب ایک ایسے وجود کے بارے میں ہے جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی محبت میں سرشار تھا اور جس کی محبت کا عالم اس کے اپنے الفاظ میں کچھ یوں ہے۔وو و مجھے خدا کی بزرگ کتاب قرآن مجید کے بعد حضور رسول مقبول ﷺ کی احادیث سے عشق ہے۔اور سرور کائنات کا کلام میرے لئے بطور غذا کے ہے کہ جس طرح روزانہ اچھی غذا ملنے کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔اسی طرح بغیر سید کونین کے کلام کے ایک دو ورقہ پڑھنے کے میری طبیعت بے چین رہتی ہے۔جب کبھی میری طبیعت گھبراتی ہے تو بجائے اس کے کہ میں باہر سیر کیلئے کسی باغ کی طرف نکل جاؤں، میں بخاری یا حدیث کی کوئی اور کتاب نکال کر پڑھنے لگتا ہوں۔اور مجھے اپنے پیارے آقا کے کلام کو پڑھ کر خدا کی قسم وہی تفریح حاصل ہوتی ہے جو ایک غمزدہ گھر میں بند رہنے والے کو کسی خوشبو دار پھولوں والے باغ میں سیر کر کے ہوسکتی ہے۔اور میری تو یہ حالت ہے کہ باغ احمد سے ہم نے پھل کھایا میرا بستاں کلام احمد ہے