حضرت مولوی شیر علی ؓ

by Other Authors

Page iv of 22

حضرت مولوی شیر علی ؓ — Page iv

حضرت مولوی شیر علی صاحب " خدا تعالیٰ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو ایسے بہت۔وجو د ساتھیوں کے طور پر عطا فرمائے جنہوں نے دنیاوی لحاظ سے اعلیٰ مقام رکھنے کے باوجود اس دور کی فقیری میں فخر محسوس کیا اور اس کے مقابل پر ہر دنیوی عہدہ اور آسائش کو خیر باد کہہ دیا۔حضرت مولوی شیر علی صاحب بھی ایسے ہی بزرگ وجودوں میں سے ہیں جنہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی لیکن جب مسیح الزماں کے آجانے کی خبر پائی تو اس کی خدمت میں حاضر ہوگئے اور تادمِ آخر اس سے جدا ہونا گوارہ نہ کیا۔آپ سلسلہ کے اہم عہدوں پر فائز رہے اور اعلیٰ خدمات سرانجام دینے کی توفیق ملی۔آپ کے مقام کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ جب مرکز سے باہر تشریف لے جاتے تو آپ کو امیر مقرر فرمایا کرتے تھے۔خدا تعالیٰ ہمیں ان پاک لوگوں کی نیکیوں کو قائم رکھنے اور ان کے نقش قدم پر چلتے کی توفیق عطا فرمائے۔