حضرت مولوی شیر علی ؓ

by Other Authors

Page 16 of 22

حضرت مولوی شیر علی ؓ — Page 16

چھوٹے بچوں کو جگانے کا کیا فائدہ؟ حضرت مولوی صاحب نے فرمایا کہ ان میں سے جب کوئی روتا ہے تو اس طرح حضور کے حکم کی تعمیل میں شریک ہو جا تا ہے۔خاندان حضرت مسیح موعود کا احترام مکرم وحیدالدین صاحب بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ جلسہ سالانہ کے ایام میں خاکسار چند احباب کے ہمراہ ریتی چھلہ ( قادیان میں ایک جگہ ) میں حضرت مولوی صاحب کے پاس کھڑا تھا۔آپ ایک کرسی پر تشریف فرما تھے کہ آپ فوراً ”میاں صاحب آگئے“۔”میاں صاحب آگئے“ کہتے ہوئے کھڑے ہو گئے۔پہلی نظر میں ہم تو نہ دیکھ سکے لیکن جب غور سے دیکھا تو کافی فاصلہ سے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب بڑے بازار سے تشریف لاتے دکھائی دیئے۔یہاں تک کہ حضرت میاں صاحب مولوی صاحب کے پاس تشریف لے آئے۔آپ سے مصافحہ فرمایا اور مختصر سی گفتگو کے بعد جلسہ گاہ کی طرف تشریف لے گئے۔اس کے بعد حضرت مولوی صاحب کرسی پر تشریف فرما ہوئے۔آپ کی سیرت کے چند پہلو مکرم ڈاکٹر عطر دین صاحب درویش قادیان بیان کرتے ہیں کہ ۱۹۳۶ء کا ذکر ہے جب حضرت مولوی شیر علی صاحب ترجمۃ القرآن کے سلسلہ میں ولایت تشریف لے جارہے تھے۔آپ نے چند روز بمبئی میں قیام فرمایا۔میں بھی و ہیں تھا اس موقع پر میں نے آپ کو ٹرام (tram) وغیرہ کے کرایہ کے لئے مبلغ پانچ 16