حضرت مولوی شیر علی ؓ

by Other Authors

Page 8 of 22

حضرت مولوی شیر علی ؓ — Page 8

باعث آپ سے بہت محبت ہوگئی۔حضرت مولوی صاحب بھی اس گوہر مقصود کے مل جانے پر ایک عاشق صادق کی طرح آپ کے مقدس دامن کے ساتھ وابستگی میں فخر محسوس کرنے لگے۔حضرت اقدس کی مقبول دعائیں آپ کو بہترین صحت سے ہمکنار کرنے میں بھی کامیاب حربہ ثابت ہوئیں۔چنانچہ معجزانہ طور پر نہایت سرعت کے ساتھ آپ کا صحت کی جانب قدم بڑھنے لگا۔ایک دفعہ نماز کے بعد آپ بیت الذکر میں لیٹے ہوئے تھے کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کا بازو پکڑ کر فرمایا: ”میں تب خوش ہوں گا جب شیر علی کا بازو اس سے دو گنا موٹا ہو جائے گا۔اور حضور علیہ السلام نے آپ کو دودھ پینے کا ارشاد فرمایا۔حضور کے ارشاد پر حضرت مولوی صاحب نے پورے استقلال سے عمل شروع کیا اور بتدریج آپ کو دودھ پینے کی اتنی عادت ہو گئی کہ آپ نے روٹی کھانی ترک کر دی اور صرف دودھ پر ہی گزارہ کرنے لگے یہاں تک کہ چومیں گھنٹہ میں آپ سولہ سیر تک دودھ پی لیتے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دہن مبارک سے جو الفاظ نکلے تھے وہ معجزانہ طور پر کارگر ہوئے اور رفتہ رفتہ حضرت مولوی صاحب کے نحیف جسم میں تازگی کے آثار شروع ہو گئے اور کچھ عرصہ بعد تو واقعی آپ کا جسم دو گنا موٹا ہو گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ذات سے آپ کو عشق تھا۔ایسا عشق جو نو را ایمان اور 8