حضرت مولوی شیر علی ؓ

by Other Authors

Page 7 of 22

حضرت مولوی شیر علی ؓ — Page 7

بی۔اے میں پنجاب بھر میں ساتویں پوزیشن حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی۔آپ کی بیعت اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے تعلق ان دنوں احمدیت کا پنجاب کے طول وعرض میں کافی چرچا ہورہا تھا۔حضرت مولوی صاحب اس سے قبل خود بھی حضرت حکیم فضل الدین صاحب بھیروی کی صحبت میں رہ کر احمدیت سے روشناس ہو چکے تھے۔علاوہ ازیں مولوی حکیم شیر محمد صاحب جو قبول احمدیت کے نقطہ نظر سے آپ کے خاندان کے بانی ہیں ان کے نیک اعمال کا پر تو بھی آپ پر پڑتا تھا۔اس لئے اس مسلسل مذہبی ماحول سے حضرت مولوی صاحب کا قلب سلیم اثر پذیر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔پس یہی وجہ تھی کہ میٹرک سے قبل ہی احمدیت کے گہرے اثرات آپ کے رگ وریشہ میں سرایت کر چکے تھے۔بی۔اے پاس کر چکنے کے بعد جب کہ آپ کا شعور کافی بیدار ہو چکا تھا اور علمی لحاظ سے بھی آپ تکمیل کی منازل طے کر چکے تھے صرف ایک جذ بہ آپ کے دل کی گہرائیوں میں کارفرما تھا اور صرف ایک پاک خواہش آپ کے احساسات کو جھنجھوڑ رہی تھی کہ کس طرح قادیان پہنچ کر مہدی آخر الزمان کی ملاقات کی سعادت حاصل کریں۔چنانچہ آپ ۱۸۹۷ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور حضرت اقدس کے دست مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کر کے مستقل طور پر حضور کے در کے مرید ہو کر رہ گئے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو آپ کی سادگی ، نیک مزاجی اور حلم کے 7