حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل — Page 28
حضرت مسیح علیہ السلام کا دعوی از روئے قرآن و انجیل جائے۔جب وہ نکالی گئی تو اس نے اپنے سر کو کہلا بھیجا کہ مجھے اس شخص کا حمل ہے جس کی یہ چیزیں ہیں اور کہا کہ دریافت کیجئے کہ یہ چھاپ اور باز و بند اور یہ عصاء کس کا ہے۔تب یہوداہ نے اقرار کیا اور کہا کہ وہ مجھ سے زیادہ صادق ہے۔کیونکہ میں نے اسے اپنے بیٹے سیلہ کو نہ دیا۔لیکن وہ آگے کو اس سے ہم بستر نہ ہوا۔“ وہیں ٹکے۔“ دو دو 28 ( پیدائش ۳۸ آیت ۲۴ تا ۲۶) وہ دومرد گئے اور ایک فاحشہ کے گھر میں جس کا نام راحاب تھا آئے اور ( یشوع باب ۲ آیت۱) روت نے نہا دھو کر خوشبو لگا کر اور اپنی پوشاک پہنی چپکے چپکے آئی اور اسکے پاؤں کھول کر لیٹ گئی اور آدھی رات کو ایسا ہوا کہ وہ مرد ڈر گیا اور اس نے کروٹ لی اور دیکھا کہ ایک عورت اس کے پاؤں کے پاس پڑی ہے۔تب اس نے پوچھا تو کون (روت باب ۳ آیت ۷-۸) ہے؟ اس نے کہا میں تیری لونڈی روت ہوں۔سو تو اپنی لونڈی پر اپنا دامن پھیلا دے۔کیونکہ تو نزدیک کا قریبی ہے۔“ ایک دن شام کو ایسا ہوا کہ داؤد اپنے بچھونے پر سے اٹھا اور بادشاہی محل کی چھت پر ٹہلنے لگا۔وہاں سے اس نے ایک عورت کو دیکھا جو نہا رہی تھی وہ نہایت خوبصورت تھی۔تب داؤد نے اس عورت کا حال دریافت کرنے کو آدمی بھیجے۔انہوں نے کہا کہ وہ العام کی بیٹی بنت سبع حتی اور یا کی جورو نہیں ؟ اور داؤد نے لوگ بھیج کر اس عورت کا بلا لیا۔چنانچہ وہ اس کے پاس آئی اور وہ اس سے ہم بستر ہوا۔کیونکہ وہ ناپاکی سے پاک ہوئی تھی۔اور وہ اپنے گھر کو چلی گئی۔اور وہ عورت حاملہ ہوگئی۔“ (۲ سیموایل باب ۱۱ آیت ۲ تا ۵) مذکورہ بالا چارخواتین کا ذکر نسب نامہ میں ملتا ہے اور بتایا گیا ہے کہ وہ بدکردار تھیں۔نامعلوم