حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل — Page 214
حضرت مسیح علیہ السلام کا دعوئی از روئے قرآن و انجیل - غریب کی جان بچائی جس کا خون وہ اس غرور کی تشہیر کے لئے بہانا چاہتے تھے کہ وہ تیرے عبادت گزار ہیں۔(زبورم) 214 شرپسندوں کے کہنے پر مجھے لعنت و ملامت کیلئے چنا۔لیکن اے میرے خدا تو زور آور کے ہاتھ سے بچانے کیلئے غریب اور بے آسرا کی مدد کو پہنچا تو نے مجھے ہمت عطا کی کہ میں ان کی شیطانی تدابیر اور رومنوں کے پاس مخبری کے خوف سے تیری عبادت کو ترک کرنے کے گناہ سے بچا رہا۔۔۔۔اے میرے خدا میں تیری حمد کرتا ہوں کہ تو نے میری روح کو زندگی کے بندھن میں باندھا ظالموں نے میری جان لینے کی کوشش کی کیونکہ میں تیرے عہد پر قائم ہوں انہوں نے سمجھا لیکن تیرے حضور میرا موقف محکم ہے۔۔تیری ہی مرضی ہے کہ وہ میری جان پر قابو نہیں پاسکتے میرا قدم سچائی پر پوری طرح گامزن رہے گا اور میں یہود کے حلقوں میں تیرے نام کی ثنا کروں گا۔(زبور۳)۔۔۔خداوند میں تیری حمد کرتا ہوں کہ تو نے ایک غیر اور اجنبی ملک کے سفر میں بھی میرا ساتھ نہیں چھوڑا۔۔۔تو بے بسی میں میرا آسرا ہوگا تو مجھے ایک اجنبی سرزمین میں لے آیا ہے۔(زبور ۱۰) The Scrolls From the Dead Sea by Edmond and Geza Vermes, published by Penguin Books ltd۔27, Wrights Lane W8 5T2 London 1998) حضرت مسیح علیہ السلام کی تصاویر انسائیکلو پیڈیا آف برٹیز کا جلد۱۴ میں حضرت مسیح کی تین تصاویر عیسائیوں کی طرف سے شائع ہوئی ہیں ان پر ایک نظر ڈالنے سے یہ بات معلوم ہو جاتی ہے کہ ایک آپ کی جوانی کی اور دوسری