حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ — Page 12
۱۲ کے شمائل و اخلاق کیا تھے ؟ اس سوال کا جامع مگر نہایت مختصر جوا حضرت سیدہ نے یہ دیا: "كَانَ خُلْقَهُ القُرآن کہ آپ مجسم قرآن تھے۔اسی طرح حضرت خلیفتہ ایسیح الثالث رحمہ اللہ کی پاک سیرت کا خلاصہ بھی ان دو فقروں میں آسکتا ہے کہ " کان عُثْمَانَ وَقتِهِ وَخُلُقه حُب محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) آپ عثمان وقت تھے اور آپ کا خلق تھا حب محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) - اس اجمال کی تفصیل میں اشارۃ عرض کرتا ہوں کہ طبری ، طبقات ابن سعد اور دیگر مستند تواریخ کی چھان بین اور شمسی کیلنڈر کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ خلیفہ ثالث حضرت سید نا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ہے۔نومبر ۳۳ مہ کو مسند خلافت پر متمکن ہوئے اور جون (شہ) میں اپنے مولائے حقیقی کے آسمانی دربار میں حاضر ہو گئے۔حضرت ہشام بن محمد اور ابو معشر کے نزدیک قمری اعتبار سے آپ کی عمر مبارک پچھتر سال تھی۔آپ کا قد متوسط رنگ گندم گوئی اور شکل ایسی وجہ یہ تھی کہ ایک بار آنحضرت با صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مجھے جبریل نے کہا ہے کہ اگر آپ روئے زمین پر حضرت یوسف کا شبیہ دیکھنا چاہیں تو عثمان بن عفان کو دیکھ لیں میں ه با سیرت حلبیہ جلد ۳ ص ۴۲ : -:- سیرت حلبیہ جلدم مث ، طبقات ابن سعد، طبری -