حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ

by Other Authors

Page 7 of 27

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ — Page 7

11 10 ایک گھر اور 125 ایکٹر زمین کا ایک قطعہ مل گیا۔جہاں آپ نے زمینداری کے علاوہ بھینسیں بھی پال رکھی تھیں۔آپ صبح سویرے نماز فجر کے بعد سائیکل پر اپنے گھر سے تین میل دور احمد عمر کے پاس واقع اپنے زرعی فارم پر جاتے اور دودھ لے کر گھر آتے۔اس طرح ورزش بھی ہو جاتی اور تفریح بھی۔اللہ تعالی نے آپ کو چار بیٹیوں سے نوازا۔آپ ایک مثالی شوہر اور شفیق باپ تھے۔آپ نے اپنی بچیوں کو بہت پیار دیا۔انہیں احمد نگر لے جاتے جہاں آپ نے یک مچھلی فارم بھی بنوایا۔سب خوب لطف اندوز ہوتے اور پیار ہی پیار میں آپ ان لی تربیت بھی فرماتے۔رات کو انہیں کہانیاں بھی سناتے جو با عموم مذہبی موضوعات اور انبیاء کے واقعات پر مشتمل ہوتیں۔منصب خلافت 8 اور 9 جون 1982ء کی درمیانی شب حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ کا وصال ہوا اور 10 جون 1982ء کو بیت مبارک ربوہ میں انتخاب خلافت کے لئے اجلاس ہوا جس میں حضرت مرزا طاہر احمد کو خلیفہ مسیح الرابع منتخب کیا گیا۔آپ نے ہزاروں کی تعداد میں جمع ہونے والے احمدیوں سے بیعت لی۔س طرح خوف کی حالت کا امن سے بدلنے کا عمل ایک مرتبہ پھر دہرایا گیا۔بیعت کے بعد شام کو آپ نے حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی نماز جنازہ پڑھائی اور تدفین ہشتی مقبرہ میں ہوئی اندازا پچاس ہزار لوگ اس موقع پر حاضر تھے۔خلیفہ منتخب ہونے کے بعد آپکی مصروفیات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔گو آپ پہلے ہی بہت فعال زندگی گزار رہے تھے لیکن اب تو دنیا بھر میں پھیلی ہوئی عالمگیر جماعت احمدیہ کی اصلاح کی ذمہ داری آپ پر تھی۔آپ کا طریق یہ تھا کہ تہجد کے وقت جاگ جاتے۔جب سے ہی آپ کی مصروفیات کا آغاز ہوتا جو رات گئے تک جاری رہتا۔آپ دفتر کھلنے کے اوقات سے کافی پہلے دفتر آجایا کرتے تھے اور بسا اوقات رات دس بجے واپس گھر تشریف لے جاتے۔روزانہ آنے والے سینکڑوں کی تعداد میں دعائیہ خطوط ، دفتری ڈاک، آئندہ کے منصوبے، ملاقاتیں، خطبات جمعہ، دیگر خطبات آپکی بے پناہ مصروفیات کے چند عناوین ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ایک مشہور انگریزی اخبار نے مشہور شخصیات کی مصروفیات پر مبنی کالم بعنوان۔۔۔۔۔۔A Day in The life of کا عنوان حضرت صاحب کی مصروفیات کے حوالے سے بدل کر یوں کر دیا A life in The Day of Hazrat Mirza Tahir Ahmad۔آپ نے ستمبر 1982ء میں خلیفہ منتخب ہونے کے بعد پہلا غیر ملکی دور فرمایا۔10 ستمبر 1982ء کو آپ نے پید رو آباد سپین میں ( بیت ) بشارت کا افتتاح فرمایا۔سپین میں سو سال بعد تعمیر ہونے والی جماعت احمدیہ کی یہ پہلی (بیت الذکر ) تھی۔اگلے برس 1983 ء میں آپ مشرق بعید کے ملک سنگا پور، براعظم آسٹریلیا کے ممالک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ تشریف لے گئے۔