حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ

by Other Authors

Page 17 of 27

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ — Page 17

31 30 نماز کو قضاء نہیں ہونے دیتے تھے۔آپ کی زندگی تو قرة عينی فی الصلوۃ کا نمونہ تھی کہ میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے۔“ (ماہنامہ تحریک جدید سیدنا طاہر نمبر صفحہ 56) عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم مکرم منیر احمد جاوید صاحب لکھتے ہیں:۔حضرت صاحب کی زندگی کا ایک بہت دلکش اور دیگر از پہلو آپ کا عشق محمدصلی اللہ علیہ وسلم ہے جو ماں کی گود میں شیخ سعدی کے ان نعتیہ اشعار پر مشتمل اور یوں کوسن سن کر آپ کے دل میں پروان چڑھا۔بَلَغَ الْعُلَى بِكَمَالِهِ كَشَفَ الدُّجى بِجَمَالِه حَسُنَتْ جَمِيعُ خِصَالِهِ صَلُّوْاعَلَيْهِ وَ الِه آپ نے بچپن میں پیدا ہونے والی اس محبت کی شمع کو ہمیشہ روشن رکھا۔اسی نور اور روشنی سے ہمیشہ آپ کی پاکیزہ حیات منور رہی۔چنانچہ جب بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقدس نام آپ کی زبان پر آتا تو آپ کی آنکھیں آنسوؤں سے تر ہو جاتیں، آواز بھرا جاتی اور بمشکل اپنے جذبات پر قا بو پا کر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر مکمل فرمایا کرتے۔آپ نے بار ہا خطبات کے ذریعہ جماعت کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام بھیجنے کی نصیحت فرما کر ان کے دلوں میں بھی یہ لولگادی کہ ہر کوئی صبح شام حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لیتا ہے۔محبت قرآن (ماہنامہ تحریک جدید سید ناطاہر نمبر صفحہ 56) قرآن کریم سے آپ کو جو محبت تھی اس کا اظہار آپ کے دروس قرآن سے بھی ہوتا ہے اور آپ کی ترجمۃ القرآن کلاس سے بھی جس کے بارے میں آپ نے خود فرمایا۔میں نے ترجمہ قرآن عربی گرامر کے تمام پہلوؤں کو سامنے رکھ کر تیار کیا ہے۔میں نے بھی ترجمہ سیکھنے کے لئے دعائیں کی ہیں میری تعلیم القرآن کلاس میری زندگی کا ماحصل ہے۔پس ترجمہ قرآن سیکھنے کے لئے اس سے فائدہ اُٹھا ئیں۔الفضل انٹر نیشنل 19 تا 25 جون 1998 ء) آپ نے محبت قرآن سے لبریز ہو کر فرمایا:۔آج اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی عظمت کی خاطر قرآنی دلائل کی تلوار میرے ہاتھ میں تھمائی ہے اور میں قرآن پر حملہ نہیں ہونے دوں گا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ