سوانح حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل نوراللہ مرقدہ — Page 20
36۔سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے پیار کرنے والے دوستوں میں سب سے زیادہ جس شخص کی تعریف فرماتے تھے۔وہ حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفہ اسیح الاوّل تھے۔فرماتے ہیں:۔"سب سے پہلے میں اپنے ایک روحانی بھائی کے ذکر کرنے کے لئے دل میں جوش پاتا ہوں جن کا نام ان کے نور اخلاص کی طرح نورالدین ہے۔میں ان کی بعض دینی خدمتوں کو جو اپنے مال حلال سے کر رہے ہیں۔ہمیشہ حسرت کی نظر سے دیکھتا ہوں کہ کاش وہ خدمتیں مجھ سے بھی ادا ہو سکتیں۔“ پھر فرمایا:۔' آپ ( مومنوں) کا فخر ہیں۔آپ ایک بے مثال وجود ہیں“ پھر فرمایا:۔میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے ایسا اعلیٰ درجے کا صدیق دیا۔“ چه خوش بُو دے اگر ہر یک ز اُمت نور دیں بودے نہیں کودے اگر ہر دل پر از نور یقیں پودے ( نشان آسمانی ) کیا ہی اچھا ہوتا اگر امت میں سے ہر ایک نورالدین ہوتا ی بھی ہوتا اگر ہر دل نوریقین سے بھرا ہوتا۔نام کتاب۔سوانح حضرت خلیفة المسیح الاول اکتوبر 1979ء $2000۔۔۔۔۔طبع اوّل۔طبع دوم۔طبع سوم۔جون 2004ء اس کتاب کی اشاعت میں مکرم قائد صاحب و عاملہ علاقہ سیالکوٹ و مکرم قائد صاحب و عاملہ ضلع فیصل آباد نے تعاون فرمایا ہے۔فجزاهم الله احسن الجزاء ☆☆☆