سوانح حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل نوراللہ مرقدہ — Page 1
سوانح المسیح حضرت خلیفہ اسیح الاوّل نور اللہ مرقده تصنیف رضیه درد دیباچه توکل کے عظیم الشان پیکر محبت الہی میں سرتا پا ڈوبے ہوئے عشق قرآن کو اپنی زندگی کا مقصد بنائے ہوئے عشق رسول کی خوشبو سے معطر۔گروہ آخرین کے اول المسامعین۔قدرت ثانیہ کے پہلے مظہر حضرت حکیم مولانا نورالدین صاحب خلیفتہ المسیح الاوّل جنہوں نے امام زمانہ کی اس طرح اطاعت کی جس طرح نبض کی حرکت تنفس کی حرکت کی پیروی کرتی ہے اور اپنے اس عہد کو تادم آخر نبھایا کہ:۔میں آپ کی راہ میں قربان ہوں، میرا جو کچھ ہے میرا نہیں آپ کا ہے" اور جن کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا:۔چہ خوش کو دے اگر ہر یک زانت نور دیں بودے ہمیں بُو دے اگر ہر دل پر از نور یقیں بُو دے اللہ تعالیٰ ہم میں سے ہر ایک کو توفیق دے کہ ہم بھی اپنی زندگی کو اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستوں پر چلتے ہوئے گزاریں اور ایسی حالت میں دنیا سے رخصت ہوں کہ ہمارا پیارا خدا ہم سے راضی ہو۔والسلام خاکسار