سیدۃ النِّسأ حضرت خدیجۃُ الکُبرٰی ؓ

by Other Authors

Page 11 of 24

سیدۃ النِّسأ حضرت خدیجۃُ الکُبرٰی ؓ — Page 11

仔 ربع صدی کی رفاقت نے رُوحانیت کی ایک نئی شان عطا کر دی اور ازدواجی دنیا میں پہلی بار ایک مثالی جنت ارضی کا ظہور ہوا۔ایک مستشرق ایڈورڈ۔ہے۔جرجی ( EDWARD - - TURGI ) لکھتے ہیں :- "When he was about twenty-five years old, his marriage with Khadijah, a rich and noble widow of matronly virtues, brought him domestic contentment and happiness, and he could then easily afford to give him- self up to long and assidous reflection upon the nature and destiny of man۔' آنحضرت کی عمر تیس برس کے قریب ہوئی تو (حضرت ) خدیجہ سے آپ کی شادی ہوئی جو ایک امیر اور شریف النفس بیوہ خاتون تھیں اور خاندانی امور میں بھی خاص انتظامی سلیقہ رکھتی تھیں۔اس شادی کے بعد آنحضرت کو حقیقی سکون اور مسرت میسر آئی اور آپ اس قابل ہو گئے کہ انسانی فطرت اور اس کے مقصد حیات مسائل پر سلسل غور و فکر کر سکیں۔سنت انبیاء کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دربار شرت کی بجائے گوشہ خلوت بہت محبوب تھا۔حضور مکہ سے کئی میل دور غار حرا “Collier' Encyclopaedia Vol : 16, p۔690۔d