حضرت امام حسین ؓ کا عظیم الشّان مقام — Page 24
(24) نہیں مانو گے تو اسی طرح بٹے رہو گے۔اسی طرح ایک دوسرے کے خلاف نفرتوں کی تعلیم دیتے رہو گے اور ہر سال بجائے اس کے کہ محترم امت محمدیہ کو ایک کرنے کا عظیم الشان نظارہ دکھائے ہر سال یہ محترم آپ لوگوں کو اور زیادہ متفرق کرتا چلا جائے آپ کے دلوں کو اور زیادہ کا تھا چلا جائے گا۔اللہ تعالیٰ آپ کو عقل دے ہوش دے اور وہ سچی باتیں جو صاف اور پاک دل کو صاف دکھائی دیتی ہیں کسی دلیل کی حاجت نہیں رہتی۔سچ تو خود اس طرح بولتا ہے کہ مومن کی پیشانی سے برستا ہے۔سچ تو خود اس طرح بولتا ہے جیسے مشک خوشبو دیتا ہے۔پس مسیح موعود کی باتوں میں وہ سچائی ہے جو مومن کی پیشانی کے نور کی طرح آپ کے چہرے سے برس رہی ہے آپ کی باتوں میں وہ سچائی ہے جو مشک کی طرح خوشبو رکھتی ہے اور خود بخود اٹھتی ہے اور فضاء کو مہکا دیتی ہے۔پس ان باتوں پر غور سے کان دھروان کو اپنے دلوں میں جگہ دو۔یہی ایک رستہ اُمت کو دوبارہ وحدت کی لڑیوں میں پرونے کا رستہ ہے۔اس کے سوا اور کوئی رستہ نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا فرمائے۔آمین۔