حضرت حافظ روشن علی صاحب ؓ

by Other Authors

Page 39 of 69

حضرت حافظ روشن علی صاحب ؓ — Page 39

76 75 کی کوشش کی۔مولانا شمس صاحب کو تبلیغ پر روانہ ہوتے وقت آپ نے یہ نصیحت فرمائی کہ: فرمایا۔سلسلہ احمدیہ کے متعلق یہ کبھی خیال نہ کرنا کہ خلیفہ یا کوئی اور اس کا ذمہ دار ہے۔بلکہ اپنے ذہن میں اسی خیال کو پختہ کرو کہ یہ سلسلہ میرا ہے اور میں اس کا ذمہ دار ہوں۔اور اپنے نیابت کا خیال نہ بٹھاؤ۔بلکہ اصلیت کا۔“ (الفضل ۲۶ ؍ جولائی ۱۹۲۹ء ص۲) اسی طرح ایک موقع پر اپنے ایک شاگرد مولانا ابو العطاء صاحب کو دوسروں کے کندھے پر بندوق چلا نا مردوں کا کام نہیں۔تم یہ مت خیال کرو کہ وہاں فلاں آ جائے گا۔تم خود اپنے آپ کو اکیلے ذمہ دار سمجھو۔جب تک تم میں یہ روح نہ ہو گی۔تم کامیاب نہیں ہو سکتے۔“ بزدلی سے نفرت : ( الفضل ۹ رمئی ۱۹۳۰ء ص ۸ ) بزدلی کو آپ نہایت نفرت کی نگاہ سے دیکھا کرتے تھے۔اور فرمایا کرتے کہ اگر بہادری اور جرات سے کوئی کام کیا جائے اور جماعت کو اس سے کوئی صدمہ نہ پہنچتا ہو۔تو اس پر اگر نظام کی طرف سے تو بیخ بھی ہو جائے تو اسے خندہ پیشانی سے برداشت کر لو۔ہوسکتا ہے کہ تمہاری رائے غلط ہو اس لئے افسروں کا کام افسروں کے سپر د کرو۔مگر سلسلہ کے لئے کسی ضروری بات سے چوکنا نہیں چاہئے۔اگر آپ کے خیال میں کوئی اقدام اور کوئی حرکت سلسلہ کے مفاد کے لئے ضروری ہے تو اسے کرگزرو۔یہ ایک نہایت قیمتی گر ہے۔سادگی اور بے تکلفی : آپ سادہ طبیعت انسان تھے اور اپنے ہاتھ سے کام کرنے کو عار خیال نہیں فرماتے تھے بلکہ دوسروں کے کام بھی آتے تھے۔اور ان کی مدد سے جی نہیں چراتے تھے آپ کی جسمانی بناوٹ اور نظر کی کمزوری آپ کی علمی زندگی میں کبھی روک نہ بنیں۔تصنع اور بناوٹ سے آپ کو سخت نفرت تھی آپ میں بے تکلفی کمال درجہ کی پائی جاتی تھی۔طالب علموں کو آپ یہ احساس نہیں ہونے دیتے تھے کہ آپ ان کے استاد ہیں اور آپ کی بے تکلفی کا ہی یہ نتیجہ تھا کہ آپ نے اپنے شاگردوں کو آزادانہ تحقیق کا خوگر بنا دیا۔آپ کا جذبہ ہمدردی : آپ نہایت ہمدرد انسان تھے۔لا تعدا د لوگ آپ کی ہمدردی سے فیضیاب ہوئے۔آپ کی شفقت اور ہمدردی کا دائرہ بہت وسیع تھا ہر طبقہ کے لوگوں سے آپ کے تعلقات تھے۔اور ان میں سے ہر ایک کی تکلیف کا آپ کو احساس تھا۔یہی وجہ ہے کہ ہر طبقہ کے لوگ آپ سے محبت کرتے۔کسی کو آپ سے نفرت اور حجاب نہ تھا۔سبھی آپ کی تعظیم اور احترام کرتے تھے۔آپ ہر خورد و کلاں سے نرمی سے پیش آتے۔ہر ایک سے اظہار اخلاص کرتے۔کسی