سوانح حضرت علیؓ

by Other Authors

Page 1 of 14

سوانح حضرت علیؓ — Page 1

حضرت علی رضی اللہ عنہ رضی حضرت علی بن ابی طالب حضرت علی کا نام ان پاک وجودوں میں شامل ہے جنہوں نے بہت ابتدائی دور میں آنحضرت ﷺ کی طرف سے بیان کردہ صداقتوں کو قبول کیا۔کم عمری اور کمسنی کے باوجود اپنی فطری نیکی اور اعلیٰ صلاحیتوں کی بناء پر آپ نے سچائی کو پہچانا اور پھر تا دم آخر اس مضبوطی کے ساتھ اس پر قائم ہو گئے کہ اپنی جان تک اس راہ میں فدا کر دی۔تقویٰ کی باریک راہوں پر چلنے والے یہ عظیم اور پاک وجود ہمارے لئے راہنما ہیں۔ان کے نقش قدم پر چل کر ہی ہم دین اور دنیا کی بھلائیاں حاصل کر سکتے ہیں۔