حضرت عبدالرحمٰن بن عوف ؓ

by Other Authors

Page 1 of 11

حضرت عبدالرحمٰن بن عوف ؓ — Page 1

حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ “ حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ ان عظیم الشان بزرگوں میں سے ایک ہیں جو قبول اسلام سے قبل بھی عرب کے معزز افراد میں شامل تھے اور رسول اکرم ﷺ کی غلامی میں آکر تو یہ عزت اور بھی بڑھ گئی۔آپ نے بہت فراخی کے دن دیکھے۔پھر سچائی کو قبول کرنے کی پاداش میں سختیاں بھی دیکھنی پڑیں لیکن اس عسر کے بعد اللہ تعالیٰ نے جلد ہی دوبارہ آپ کو آسائش اور فراخی کی زندگی عطا کر دی۔لیکن مال کی کمی یا زیادتی کسی بھی چیز نے آپ کے ایمان، اخلاص اور محبت الہی میں فرق نہ آنے دیا او آپ سچے اور مخلص جانثاروں کی جماعت میں ہمیشہ سر فہرست رہے۔