حیات طیبہ — Page 376
376 چھٹا باب از الهامات قرب وصال تا وصال حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام الهامات قرب وصال دسمبر ۱۹۰۵ء ۱۹۰۵ء کے آخر میں حضرت اقدس کو بذریعہ رویا والہامات یہ بتایا گیا کہ اب آپ کی وفات کا وقت قریب ہے۔چنانچہ سب سے پہلے آپ نے دیکھا کہ آپ کو ایک کوری ٹنڈ میں مصطفے پانی دیا گیا ہے جو صرف دو تین گھونٹ باقی رہ گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی آپ کو الہام ہوا کہ آب زندگی عم، گویا اللہ تعالیٰ نے خود ہی بتادیا کہ یہ جومٹی کے لوٹے میں دو تین گھونٹ پانی آپ کو دکھایا گیا ہے۔یہ آب زندگی ہے۔یعنی آپ کی عمر اب صرف دو تین سال باقی رہ گئی ہے۔اس کے بعد الہام ہوا۔قُل مِیعَادُ رَبِّكَ۔بہت تھوڑے دن رہ گئے ہیں۔اس دن سب پر اداسی چھا جائے گی۔قَرُبَ أَجَلُكَ الْمُقَدَّرُ وَلَا نُبقى لَكَ مِنَ الْمُخْزِيَاتِ ذكرا۔سے یعنی تیری مقدر وفات کا وقت قریب آگیا ہے اور ہم تیرے پیچھے کوئی رسوا کرنے والی بات نہیں رہنے دیں گے۔پھر الہام ہوا۔جَاءَ وَقْتُكَ وَنُبقى لَكَ الْأَيْتِ بَاهِرَات۔یعنی تیر ا وقت آن پہنچا ہے اور ہم تیرے پیچھے تیری تائید میں روشن نشانات قائم رکھیں گے اور یہ بھی الہام ہوا کہ تموتَ وَانَا رَاضِ مِنْكَ ، یعنی ” تو اس حالت میں فوت ہوگا کہ میں تجھ سے راضی ہوں گا۔اسی طرح ایک الہام ہوا۔کہ ”بہت تھوڑے دن رہ گئے ہیں ، اس دن سب پر اداسی چھا جائے گی۔یہ ہوگا۔یہ ہوگا۔بعد اس کے تمہارا واقعہ ہو گا۔تمام حوادث اور عجائبات قدرت دکھلانے کے بعد تمہارا حادثہ آئے گا ہے گات اسی طرح کے بعض اور بھی الہامات ہوئے جنہوں نے بقول حضرت اقدس آپ کی ہستی کو بنیاد سے ہلا دیا۔اور اس زندگی کو آپ پر سرد کر دیا۔اس قسم کے الہامات کی کثرت کو دیکھ کر حضرت اقدس یہ سمجھے۔کہ اب آپ کی لے الہام ۱۸ ؍دسمبر ۱۹۰۵ء۔مندر جدر یویود سمبر ۱۹۰۵ ء ۲ الهام ۲۹ نومبر ۱۹۰۵ء مندرجه الحکم جلد ۹ نمبر ۴۲ سے الہام ۱۴ دسمبر ۱۹۰۵ء مندرجہ بدرجلد نمبر ۳۹ الوصیت صفحه ۲