حیات طیبہ — Page 375
375 ورود قادیان - ۱۰/ نومبر ۱۹۰۵ء آخر ۱۰ نومبر ۱۹۰۵ ء کو دن کے ۱۲ بجے حضور معہ خدام بخیر و عافیت قادیان دارالامان پہنچ گئے۔فالحمد للہ علی ڈ لک۔جمعہ کا مبارک روز تھا۔قادیان پہنچنے پر حضور نے نماز جمعہ باجماعت ادا فرمائی۔جلد ہی خواجہ حسن نظامی صاحب کی ایک تحریرا اپنی درخواست کی یاد دہانی کے لئے حضور کی خدمت میں پہنچی۔حضور نے اس کے جواب میں تحریر فرمایا۔” دہلی میں میرے دل نے اس بات کے لئے جوش مارا کہ وہ ارباب صدق وصفا اور عاشقانِ حضرت مولی جو میری طرح اس زمین کے باشندوں سے بہت سے جو رو جفا دیکھ کر اپنے محبوب حقیقی کو جاملے ان کے متبرک مزاروں کی زیارت سے اپنے دل کو خوش کرلوں پس میں اسی نیت سے حضرت خواجہ شیخ نظام الدین ولی اللہ رضی اللہ عنہ کے مزار متبرک پر گیا اور ایسا ہی دوسرے چند مشائخ کے متبرک مزاروں پر بھی۔خدا ہم سب کو اپنی رحمت سے معمور کرے۔“