حیات طیبہ

by Other Authors

Page 350 of 492

حیات طیبہ — Page 350

350 تھا اور اس قدر غیر معروف ملک تھا کہ عام پڑھے لکھے لوگ بھی اس کے نام سے بھی نا آشنا تھے اس زمانہ میں حضرت اقدس کو الہام ہوا۔ایک مشرقی طاقت اور کوریا کی نازک حالت ظاہر ہے کہ دنیوی سیاست سے ایک ناواقف شخص قادیان کی ایک چھوٹی سی بستی میں بیٹھے ہوئے جس کا کسی بڑے شہر سے اتصال بھی نہیں تھا۔یہ دعویٰ کرتا ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے الہاما یہ بتایا ہے کہ مشرق میں ایک طاقت پیدا ہوگی۔جس کی وجہ سے کوریا کی حالت نازک ہو جائے گی۔سخت تعجب انگیز نہیں تو اور کیا ہے؟ تاریخ دان جانتے ہیں کہ ۱۹۰۴ء میں ساری بڑی بڑی طاقتیں مغرب میں ہی محدود تھیں۔مشرق میں کوئی طاقت نہیں تھی۔جاپان جو حضرت اقدس کے اس الہام کے بعد مشرق میں ایک عظیم طاقت مانا جانے لگا۔اس وقت ایک بالکل چھوٹی سی سلطنت تھی۔روس یہ چاہتا تھا کہ کسی طرح کوریا پر اس کا قبضہ ہو جائے، مگر جاپان کوریا پر روس کے قبضہ کو اپنی موت سمجھتا تھا۔آخر ۱۹۰۵ء میں اسی بات پر دونوں میں خونریز جنگ شروع ہوگئی۔اس زمانہ میں روس اور جاپان کا مقابلہ ہاتھی اور چیونٹی کے مقابلے سے بھی زیادہ تعجب انگیز سمجھا جاتا تھا۔کیونکہ جاپان روس کے مقابلہ میں کوئی حیثیت ہی نہیں رکھتا تھا۔مگر خدا تعالی کا فرمودہ بہر حال پورا ہونا تھا۔اس جنگ میں روس کو باوجود اپنی بہت بڑی جنگی قوت اور ساز و سامان کے جاپان کے مقابلہ میں حیرت انگیز شکست ہوئی۔اس کا مایہ ناز جنگی بیڑہ جاپان کے سمندر میں غرق ہو گیا اور کوریا پر جاپان کا قبضہ تسلیم ہو کر حضرت اقدس کی پیشگوئی ایک مشرقی طاقت اور کوریا کی نازک حالت نہایت آب و تاب کے ساتھ پوری ہو گئی۔تصنیفات ۱۹۰۴ء چونکہ ۱۹۰۴ ء کا اکثر حصہ مولوی کرم الدین والے مقدمہ میں مصروف رہنے کی وجہ سے عموما سفروں میں گزرا۔اس لئے اس سال تصانیف کا سلسلہ بند ہی رہا لیکن گھر سے باہر رہنے کی وجہ سے حضور کو اپنے اصحاب کی تربیت کا موقعہ خوب ملا۔چنانچہ جتنی روایات ہم حضور کے اصحاب سے اس زمانہ سے متعلق سنتے ہیں۔اتنی دوسرے زمانوں کی نسبت سنے میں نہیں آتیں۔باوجود اس کے اس سال میں بھی حضور کے دو عظیم الشان لیکچر جو لیکچر لاہور اور لیکچر سیالکوٹ کے ناموں سے موسوم ہیں۔شائع ہوئے۔زلزلہ کانگڑہ۔۱/۴ پریل ۱۹۰۵ء ۱۹۰۵ ء کا آغاز اس مقدمہ کی فتح کے ساتھ ہوا جو مولوی کرم الدین نے آپ کے خلاف دائر کر رکھا تھا۔اس مقدمہ کا تفصیل کے ساتھ اُوپر ذکر کیا جا چکا ہے اس میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آپ کو پیشگوئی کے مطابق باعزت بریت حاصل ہوئی اور کرم الدین کے خلاف ڈویژنل جج نے سخت ریمارکس دیئے۔کیونکہ مولوی کرم الدیم