حیات طیبہ — Page 245
245 گورنمنٹ کی خدمت میں ان کی ضبطی کے بارے میں میموریل بھیجے جائیں۔کیونکہ جب ایک کتاب ملک میں شائع ہو کر اپنے بداثرات پڑھنے والوں کے قلوب میں داخل کر چکی تو اب اس کی ضبطی کا کیا فائدہ؟ اب تو اس کا نہایت ہی نرمی اور تہذیب سے مسکت جواب لکھنا چاہئے۔اس رسالہ میں حضور نے وہ دس شرائط بھی درج فرمائی ہیں جو جواب لکھنے والے میں پائی جانی ضروری ہیں۔اس رسالہ کا انگریزی ایڈیشن تو فوراً شائع کر دیا گیا، لیکن اُردو ایڈ یشن آپ کے وصال کے بعد شائع ہوا۔۳۔ضرورۃ الامام۔اس کتاب میں اس سوال کا جواب دیا گیا ہے کہ امام الزمان کس کو کہتے ہیں اور اس کی علامات کیا ہیں؟ اور اس کو دوسرے ملہموں اور خواب بینوں اور اہلِ کشف پر ترجیح کیا ہے؟ ایسا ہی سچے الہام کی علامتوں اور حقیقت بیعت پر بحث کی گئی ہے اور مقدمہ انکم ٹیکس کا مفصل بیان بھی اس میں درج ہے۔۴۔نجم الہدی۔یہ کتاب ۲۰ نومبر ۱۸۹۸ء کو شائع ہوئی۔اس کے چار کالم ہیں۔عربی۔اُردو۔فارسی اور انگریزی۔گویا ایک ہی مضمون چار زبانوں میں بیان کرنے کا ارادہ تھا۔تین زبانوں میں تو مضمون طبع ہو گیا۔انگریزی زبان میں طبع ہونے کی نوبت نہیں آئی تھی۔کہ اس حالت میں یہ کتاب شائع ہوگئی۔بعد کو انگریزی کا مضمون بھی شائع کر دیا گیا تھا۔جو خاں بہادر ابوالہاشم خاں کا ترجمہ کیا ہوا تھا۔اس کتاب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسماء محمد اور احمد کی حقیقت پر مفصل روشنی ڈالی گئی ہے۔۵- راز حقیقت: یہ کتاب ۳۰ نومبر ۱۸۹۸ء کو شائع ہوئی۔اس میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے حالات زندگی بیان کئے گئے ہیں بالخصوص ان کے سفر کشمیر اور قبر کا ذکر ہے جو محلہ خانیار سرینگر میں ہے۔کتاب کے آخر میں ایک اشتہار بھی درج ہے جس میں مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کی کارروائیوں کا ذکر ہے۔۶ - کشف الغطاء: یہ رسالہ ۲۷ دسمبر ۱۸۹۸ء کو شائع ہوا۔اس میں اپنے خاندانی حالات اور جماعت کی وفاداری کا ذکر کر کے مخالفوں کے اس غلط پروپیگینڈا کورڈ کیا گیا ہے جو وہ آپ کے خلاف کر رہے تھے۔خصوصا مولوی محمد حسین صاحب کے الزامات کی خوب قلعی کھولی گئی ہے۔صاحبزادہ مبارک احمد کی پیدائش ۱۴ رجون ۱۸۹۹ء ۱۴ جون ۱۸۹۹ء کو آپ کے ہاں چوتھا بچہ پیدا ہوا۔جس کا نام مبارک احمد رکھا گیا۔اس بچہ کی پیدائش سے دو ماہ قبل آپ سے الہام کے طور پر اسکی روح نے یہ کلام کیا کہ إِنِّي أَسْقُطُ مِنَ اللهِ وَأُصِيبُهُ یعنی اب میرا وقت آگیا اور میں اب خدا کی طرف سے اور خدا کے ہاتھوں سے زمین پر گروں گا