حیات طیبہ

by Other Authors

Page 197 of 492

حیات طیبہ — Page 197

197 کو مفلوج اور کسی کو مجنون اور کسی کو مصروع اور کسی کو سانپ یاسگ دیوانہ کا شکار بنا اور کسی کے مال پر آفت نازل کر اور کسی کی جان پر اور کسی کی عزت پر۔اور جب یہ دعا فریق ثانی کر چکے تو دونوں فریق کہیں کہ آمین۔“ اس مباہلہ کے بعد اگر میں ایک سال کے اندر مر گیا یا کسی ایسے عذاب میں مبتلا ہو گیا جس میں جانبری کے آثار نہ پائے جائیں تو لوگ میرے فتنہ سے بچ جائیں گے اور میں ہمیشہ کی لعنت کے ساتھ ذکر کیا جاؤں گا۔لیکن اگر خدا نے ایک سال تک مجھے موت اور آفات بدنی سے بچالیا اور میرے مخالفوں پر قہر اور غضب الہی کے آثار ظاہر ہو گئے اور ہر ایک ان میں سے کسی نہ کسی بلا میں مبتلا ہو گیا اور میری بددعا نہایت چمک کے ساتھ ظاہر ہو گئی تو دنیا پر حق ظاہر ہو جائے گا اور یہ روز کا جھگڑا درمیان سے اُٹھ جائے گا۔میں دوبارہ کہتا ہوں کہ میں نے پہلے اس سے کبھی کسی کلمہ گو کے حق میں بددعا نہیں کی اور صبر کرتا رہا، مگر اس روز خدا سے فیصلہ چاہوں گا اور اس کی عصمت اور عزت کا دامن پکڑوں گا کہ تا وہ ہم میں سے فریق ظالم اور دروغ گو کو تباہ کر کے اس دین متین کو شریروں کے فتنہ سے بچاوے میں یہ بھی شرط کرتا ہوں کہ میری دُعا کا اثر صرف اس صورت میں سمجھا جائے کہ جب تمام وہ لوگ جو مباہلہ کے میدان میں بالمقابل آویں ایک سال تک ان بلاؤں میں سے کسی نہ کسی بلا میں گرفتار ہو جائیں۔اگر ایک بھی باقی رہا تو میں اپنے تئیں کا ذب سمجھوں گا اگر چہ وہ ہزار ہوں یا دو ہزار گواہ رہ اے زمین اور اے آسمان! کہ خدا کی لعنت اس شخص پر کہ اس رسالہ کے پہنچنے کے بعد نہ مباہلہ میں حاضر ہواور نہ تکفیر اور تو ہین کو چھوڑے اور نہ ٹھٹھا کرنے والوں کی مجلس سے الگ ہو اور اے مومنو! برائے خدا تم سب کہو۔آمین۔“ اے اس کے بعد حضرت اقدس نے بہت سے ان علماء اور سجادہ نشینوں کے نام لکھے ہیں جن کو مباہلہ کے لئے بلایا ہے۔ان میں سے مشہور علماء وصوفیا کے نام یہ ہیں : اسماء علماء :۱۔مولوی سید نذیر حسین صاحب الملقب به شیخ الکل سورج گڑھی ثم دہلوی۔۲۔مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی۔۳۔مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب بٹالوی۔۴۔مولوی ابوالوفا ثناء اللہ صاحب امرتسری۔اسماء صوفیاء: ا۔غلام نظام الدین صاحب سجادہ نشین جناب سید نیاز احمد صاحب بریلوی۔۲۔میاں اللہ بخش صاحب سجادہ نشین تونسوی - ۳- حضرت میاں غلام فرید صاحب چاچڑاں شریف والے۔اه تبلیغ رسالت جلد پنجم صفحه ۵۴ تا ۵۵