حیات طیبہ — Page xx
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم أحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَلَنُحْيِيَنَّكَ حَيُوةً طَيِّبَةً ثَمَانِينَ حَوْلًا أَوْ قَرِيبًا مِنْ ذَالِكَ: ترجمہ: اور ہم تجھے پاکیزہ زندگی عطا کرینگے اسی سال یا اس کے قریب ( الہام حضرت مسیح موعود ) دیباچه رقم فرمودہ حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب سلمہ ایڈیشنل ناظر اصلاح وارشا در بوہ ) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سوانح سے متعلق یہ تالیف جو “ کے نام سے شائع ہورہی ہے جماعت احمدیہ کے مربی مکرم شیخ عبد القادر صاحب ( سابق سوداگر مل ) کی تصنیف ہے۔جماعت اور جماعت سے باہر کے حلقوں میں بھی ایک لمبے عرصہ سے یہ ضرورت محسوس ہو رہی تھی کہ بانی جماعت احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کے حالات وسوانح پر اردو زبان میں کوئی مبسوط تالیف ہو۔اگر چہ اس موضوع سے بالواسطہ یا بلاواسطہ تعلق رکھنے والا تمام تر مواد سلسلہ کے لٹریچر میں موجود تھا۔تاہم یکجائی اور جامع صورت میں ایسی کوئی تالیف موجود نہیں تھی جو کامل طور پر اس موضوع کا حق ادا کر سکے اور مکتفی ہو سکے۔سو الحمد للہ کہ مؤلف کتاب ہذا نے اپنی مخلصانہ محنت اور کوشش سے بہت حد تک اس اہم ضرورت کو پورا کر دیا ہے۔فَجَزَادُ اللهُ أَحْسَنَ الْجَزَاء - میرے نزدیک یہ کتاب اس لحاظ سے قارئین کے لئے اور بھی زیادہ فائدہ کا موجب ہوگی کہ اگر چہ اس کا موضوع کامل تر سوانح نگاری تھا تا ہم مناسب موقعوں پر اس میں ایسے ایمان افروز واقعات بھی آگئے ہیں جو کتاب کی ضخامت پر کوئی خاص اثر ڈالے بغیر حضرت بانی سلسلہ کی سیرت پر بھی خاصی روشنی ڈالتے ہیں۔اسی طرح حسب موقعہ حضور کے مختلف الہامات، پیشنگوئیوں، تصنیفات سفروں اور مناظروں کا اس رنگ میں ذکر ہے کہ گو یا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پیش کردہ علم کلام کا ایک بیش قیمت خلاصہ اور نچوڑ سامنے آجاتا ہے اس لحاظ سے کتاب کا