حیات طیبہ

by Other Authors

Page 149 of 492

حیات طیبہ — Page 149

149 بعد تجویز و مشورہ آپ کو اطلاع دی جائے گی اور اسی قسم کا مضمون پاندہ صاحب کو بھی لکھا، میاں پاندہ صاحب مولویوں کے جواب کے منتظر تھے کہ دیکھیں مولوی صاحبان کیا جواب دیتے ہیں۔اس میں دو ہفتے گزر گئے۔مولوی صاحبان نے پاندہ صاحب کو جواب دیا کہ ہمارے واسطے رہائش سفر خرچ آمد و رفت اور کھانے پینے کا کیا انتظام کیا ہے؟ اور بعد جلسہ ہمیں رخصتانہ کیا ملے گا؟ پاندہ صاحب نے حضرت صاحب کو لکھا کہ مولوی صاحبان انعام اور سفر خرچ ما نگتے ہیں اور میں غریب آدمی ہوں۔چونکہ آپ خالص لوجہ اللہ کام کرتے ہیں۔میں آپ کو ہی تشریف آوری کی تکلیف دیتا ہوں اور مولویوں سے میں باز آیا۔جن میں ذرہ بھر للہیت نہیں۔جب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو یہ بات معلوم ہوئی تو آپ نے پادری مارٹن کلارک کو پھر خط لکھا کہ مباحثہ کی کوئی تاریخ مقرر کرنی چاہئے ہمارے چند دوست آپ کے پاس آرہے ہیں اُن کے ساتھ مناظرہ کی شرائط اور تاریخ وغیرہ کا تصفیہ کر لیں۔اور حضرت اقدس نے ایک دستی خط پاندہ صاحب کو بھی یوسف خاں کے ذریعہ پہنچایا۔جس میں تاریخ مباحثہ کے تقرر کی تاکید کی تھی۔نیز دریافت فرمایا کہ پادریوں کی طرف سے کون صاحب مناظر ہوں گے؟ یوسف خاں پہلے میرے پاس آیا۔پھر جنڈیالہ گیا۔مجھے اس نے سب حال سنایا۔اس پر اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا کہ میں ان پادری صاحب کو تلاش کروں جو مباحثہ میں عیسائیوں کی طرف سے بطور مناظر پیش ہوں گے۔میں مستری قطب دین صاحب کی دکان پر گیا کہ کام چھوڑ دو اور میرے ساتھ چلو کہ پادری عماد الدین سے دریافت کریں کہ کون سے پادری صاحب ہیں۔جنہوں نے عیسائیوں کی طرف سے مناظرہ میں پیش ہونا ہے۔مستری صاحب کام چھوڑ کر میرے ساتھ ہو لئے۔ہم دونوں پادری عماد الدین کے مکان پر گئے اور دریافت کیا کہ وہ کون سے پادری صاحب ہیں جنہوں نے بحث کے لئے حضرت مرزا صاحب سے خط و کتابت شروع کی ہے؟ تو کہنے لگے کہ ہنری مارٹن کلارک لونڈا ہوگا۔میں یہ ٹن کر مشن ہسپتال پہنچا۔وہاں ہنری مارٹن کلارک اندر کمرہ میں بیٹھے ہوئے تھے۔انہوں نے پوچھا۔کیا کام ہے؟ میں نے جواب میں کہا کہ میں جنڈیالہ والی بحث کے جلسہ کی تاریخ کے واسطے آیا ہوں۔حضرت مرزا غلام احمد صاحب کے مرید تاریخ۔وقت اور شرائط مناظرہ طے کرنے کے لئے آرہے ہیں۔اُن کو کن کے پاس اور کہاں پر لاؤں؟ انہوں نے کہا۔مجھے تو فرصت نہیں۔میں تو دورے پر جار ہا ہوں۔دورے کا پروگرام تیار کر رہا ہوں۔میں نے کہا۔آپ شوق سے دورہ پر جائیں لیکن آپ تاریخ کا فیصلہ کر