حیات طیبہ

by Other Authors

Page 127 of 492

حیات طیبہ — Page 127

127 بعد مسافت یہ میسر نہیں آسکتا کہ وہ صحبت میں آکر رہے یا چند دفعہ سال میں تکلیف اُٹھا کر ملاقات کے لئے آوے کیونکہ اکثر دلوں میں ابھی ایسا اشتعال شوق نہیں کہ ملاقات کے لئے بڑی بڑی تکالیف اور بڑے بڑے حرجوں کو اپنے پر روا رکھیں۔لہذا قرین مصلحت معلوم ہوتا ہے کہ سال میں تین روز ایسے جلسے کے لئے مقرر کئے جائیں جس میں تمام مخلصین اگر خدا تعالیٰ چاہے بشرط صحت و فرصت و عدم موانع قو یہ تاریخ مقررہ پر حاضر ہوسکیں۔سومیرے خیال میں بہتر ہے کہ وہ تاریخ ۲۷ دسمبر سے ۲۹ دسمبر تک قرار پائے۔یعنی آج کے دن کے بعد جو میں دسمبر ۸۹اء ہے آئندہ اگر ہماری زندگی میں ۲۷ دسمبر کی تاریخ آجائے توحتی الوسع تمام دوستوں کو محض اللہ ربانی باتوں کے سننے کے لئے اور دُعا میں شریک ہونے کے لئے اس تاریخ پر آ جانا چاہئے اور اس جلسہ میں ایسے حقائق و معارف کے سنانے کا شغل رہے گا۔جو ایمان اور یقین اور معرفت کو ترقی دینے کے لئے ضروری ہیں۔اور نیز ان دوستوں کے لئے خاص دُعائیں اور خاص توجہ ہوگی اور حتی الوسع بدرگا وارحم الراحمین کوشش کی جائے گی کہ خدا تعالیٰ اپنی طرف ان کو کھینچے اور اپنے لئے قبول کرے اور پاک تبدیلی ان میں بخشے۔۔۔۔الخ یہ جلسہ قادیان کی مسجد اقصٰی میں ہوا۔اس کی جو روئیداد حضرت اقدس کی کتاب ” آسمانی فیصلہ میں درج ہے اس میں اس مجمع کو اس وقت کے حالات کے لحاظ سے جم غفیر قرار دیا ہے۔مگر اب وہی جلسہ جس کی بنیاد مسیح پاک نے اپنے مقدس ہاتھوں سے رکھی تھی۔اس میں ہزار ہا کی تعداد میں تمام دنیا سے عاشقانِ زار جمع ہوتے ہیں اور سینکڑوں والنٹیرز جلسہ کے انتظام پر مامور ہوتے ہیں۔چنانچہ گزشتہ جلسہ میں جو ۱۹۵۸ء میں ہوا۔اتنی ہزار کے قریب مجمع تھا اور وہ وقت دور نہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں احمدیت کے شیدائی دنیا کے تمام ممالک سے بڑے شوق اور محبت سے اس جلسہ میں شامل ہوا کریں گے۔انشاء اللہ تعالیٰ۔تصنیفات ۹۱-۱۸۹۰ء رسالہ فتح اسلام اور توضیح مرام جو ۱۸۹۰ء کے آخر میں تصنیف کئے گئے تھے۔۱۸۹۱ء میں ان کی اشاعت ہوئی۔اس سال ایک معرکۃ الآراء کتاب ازالہ اوہام شائع کی گئی جس کا مفصل ذکر او پر کیا جاچکا ہے تصنیف و اشاعت ” آسمانی فیصلہ اس کتاب کا مضمون بھی اوپر کے اقتباسات سے ظاہر ہے۔ے یہ اعلان کتاب آسمانی فیصلہ کے ساتھ شائع شدہ موجود ہے۔ناقل