حیات قدسی

by Other Authors

Page 68 of 688

حیات قدسی — Page 68

۶۸ مولوی غلام رسول را جیکی 66 اور اس کے بعد میں بیدار ہو گیا۔الحمد للہ علی ذالک عشق الہی اور رضا بالقضاء ایسا ہی ۱۹۰۲ ء میں جبکہ میں گجرات میں چوہدری نواب خاں صاحب تحصیلدار کے پاس قیام رکھتا تھا۔مولوی الہی بخش صاحب تاجر کتب رضی اللہ عنہ مجھے کچھ عرصہ کے لئے اپنے یہاں لے آئے۔وہاں پر ایک رات میں نے خواب میں دیکھا کہ سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام تشریف لائے ہیں اور حضور اقدس کے پاس ایک کاغذ ہے جس میں جماعت کے بعض مخلصین کے نام درج ہیں اور ہر ایک نام کے سامنے اس کاغذ پر اغراض و مقاصد کے خانے بنے ہوئے ہیں جو حضور اقدس دوستوں سے دریافت کر کے تحریر فرماتے ہیں۔اس اثناء میں جب حضور اقدس نے وہ فہرست میرے سامنے رکھی تو میں نے بھی اس میں اپنا نام تحریر پایا اس کے بعد حضور اقدس نے مجھ سے دریافت فرمایا کہ بتائیے میں آپ کے کس مدعا کے لئے دعا کروں۔میں نے عرض کیا کہ حضور میرا مدعا یہ ہے کہ خدا تعالیٰ مجھے اپنی محبت اور عشق عطا فرمائے اور رضا بالقضاء کا مرتبہ نصیب ہو۔تب اسی کا وقت حضور اقدس نے میرے نام کے سامنے خانہ میں میرا یہ مقصد درج فرمالیا اور میں بیدار ہو گیا۔اس کے بعد حضور اقدس کے وصال تک جو بھی خطوط میں حضور کی خدمت میں لکھتا ، ان میں عموماً انہی مقاصد کا ذکر کرتا رہا۔ان خطوط میں سے بعض خط نظموں میں بھی تھے مگر اس وقت ان کی نقل میرے پاس موجود نہیں۔البتہ ان نظموں میں سے بعض کے اشعار یاد ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں ؎ حبيبا، سیدا، حضرت پنا ہا شہنشا با عالی بارگاہا جلالت طمطراقت رہے جاه عالی منزلت توئی احمد بحمد نگار تو خواہم بصد لطف بتلا در صد بلایا ظن يبين و الها یگانه