حیات قدسی

by Other Authors

Page 633 of 688

حیات قدسی — Page 633

۶۳۳ دعا کے بعد مجھے اس کشفی نظارہ نے عجیب حیرت اور تذبذب میں ڈال دیا۔میں نہ صرف یہ کہ غیر مبایعین میں شامل تھا اور مولوی محمد علی صاحب کا تنخواہ دار ملازم تھا بلکہ جماعت مبایعین سے مجھے سخت اختلاف تھا اور سیدنا حضرت محمود ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اس طرح اچانک بیعت کرنے کے لئے اپنے آپ کو تیار نہ پاتا تھا۔لیکن کشفی حالت میں اپنے والد ماجد سے بیعت کرنے کا وعدہ کر چکا تھا۔میں چند منٹ تک تذبذب کی حالت میں رہا۔آخر میرے دل نے فیصلہ کیا کہ خواہ کچھ بھی ہو۔وعدہ کے مطابق حضرت سید نا محمود ایدہ اللہ تعالیٰ کی بیعت کرنی ضروری ہے۔چنانچہ میں بہشتی مقبرہ سے گول کمرہ میں حضور ایدہ اللہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔اور سب ماجرا بیان کر کے بیعت کے لئے درخواست کی۔حضور نے از راہ شفقت فرمایا۔کہ اختلافات آہستہ آہستہ مٹ جائیں گے۔آپ ہمارے پاس آجا ئیں چنانچہ میں حضور کی بیعت میں شامل ہو گیا اور مولوی محمد علی صاحب کی ملازمت سے استعفے دے دیا“۔مندرجہ بالا واقعہ جناب حکیم صاحب نے جب وہ اپنی وفات سے کچھ عرصہ پیشتر ربوہ میں تشریف لائے سنایا۔اللَّهُمَّ اغْفِرُهُ وَ اَحْسِنُ مَثْوَاهُ۔اللہ اکبر ایک دفعہ میں نماز پڑھ رہا تھا۔اور قیام، رکوع اور سجود میں اللہ تعالیٰ کے حضور جنت الفردوس کی درخواست کر رہا تھا کہ میکدم میرے قلب پر معرفت حقہ کا عجیب نور نازل کیا گیا۔اور مجھے اس بات کی تفہیم ہوئی کہ میں نماز کی ہر نقل و حرکت پر اللهُ أَكْبَرُ اللهُ اکبر کے الفاظ دہراتا ہوں۔کیا میں نے ان کے مفہوم کے متعلق بھی سوچا ہے؟ اللہ اکبر کی حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مخلوقات سے خواہ اس کا تعلق اس دنیا سے ہو یا آخرت سے اپنی پُر عظمت کبریائی میں بلند درجہ رکھتا ہے۔کیونکہ خالق بہر حال اپنی مخلوق سے بڑے درجہ پر ہوتا ہے بالفاظ دیگر الله اكبر من كلّ شى يا الله اكبر جمع الاكابر والكبراء پر جنت الفردوس بھی جس کو اللہ تعالیٰ نے ہی پیدا کیا ہے اور وہ منعم خدا کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے بہر حال خدا تعالیٰ سے چھوٹی ہے اور اللہ تعالیٰ جنت اور اس کی نعماء کے مقابل پر بہت بلند درجہ رکھتا ہے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خوب فرمایا ہے۔