حیات قدسی

by Other Authors

Page 44 of 688

حیات قدسی — Page 44

۴۴ نے کہا بڑی خوشی سے مل لو۔جب وہ اپنے بچوں سے مل چکی تو اس کے بعد پھر چار پائی پر لیٹ گئی اور کہنے لگی اب آپ سب مجھ سے کلمہ شریف سن لیں۔چنانچہ دو تین مرتبہ اس نے کلمہ شریف کو دو ہرایا اور کہنے لگی آپ سب میرے کلمہ کے گواہ رہیں اور فوت ہو گئی۔اس کے فوت ہونے کے بعد میں نے اس کا جنازہ پڑھایا تو اسی رات میں نے خواب میں دیکھا کہ وہ ہنستی ہوئی آئی ہے۔میں نے پوچھا کہ عمر بی بی تیرا کیسا حال ہے۔کہنے لگی آخری وقت پر آپ کے آجانے سے اور کلمہ شریف کے معنے اور سورۃ یسین سنانے اور دعا کرنے سے میں ایمان ساتھ لے آئی ہوں۔یہ سن کر مجھے۔ہوئی اور میں بیدار ہو گیا۔الحمد للہ علیٰ ذالک اعجاز احمدیت بے حد مسرت فیضانِ ایزدی نے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت راشدہ کے طفیل اور و تبلیغ احمدیت کی برکت سے میرے اندر ایک ایسی روحانی کیفیت پیدا کر دی تھی کہ بعض اوقات جو کلمہ بھی میں منہ سے نکالتا تھا اور مریضوں اور حاجتمندوں کے لئے دعا کرتا تھا موٹی کریم اسی وقت میرے معروضات کو شرف قبولت بخش کر لوگوں کی مشکل کشائی فرما دیتا تھا۔چنانچہ ایک موقع پر جب میں موضع سعد اللہ پور گیا تو میں نے چوہدری اللہ داد صاحب کو جو چوہدری عبداللہ خاں نمبر دار کے برادر زادہ تھے اور ابھی احمدیت سے مشرف نہ ہوئے تھے۔مسجد کی ایک دیوار کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا کہ وہ بے طرح دمہ کے شدید دورے میں مبتلا تھے اور سخت تکلیف کی وجہ سے نڈھال ہو رہے تھے۔میں نے وجہ دریافت کی تو انہوں نے بتایا کہ مجھے پچیس سال سے پرانا دمہ ہے جس کی وجہ سے ہے زندگی دوبھر ہو گئی ہے۔میں نے علاج معالجہ کی نسبت پوچھا تو انہوں نے کہا کہ دور دور کے قابل طبیبوں اور ڈاکٹروں سے علاج کروا چکا ہوں مگر انہوں نے اس بیماری کو موروثی اور مزمن ہونے کی و وجہ سے لا علاج قرار دے دیا ہے۔اس لئے میں اب اس کے علاج سے مایوس ہو چکا ہوں۔میں نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تو کسی بیماری کو لکل داء دواء 10 کے فرمان سے لا علاج قرار نہیں دیا۔آپ اسے لا علاج سمجھ کر مایوس کیوں ہوتے ہیں۔کہنے لگے کہ اب مایوسی کے سوا اور کیا چارہ ہے۔میں نے کہا کہ ہمارا خدا تو فعال لما یرید ہے اور اس نے فرمایا ہے کہ لَا تَايْنَسُوا مِنْ روحِ اللَّهِ إِنَّهُ لَا يَايْمَسُ مِنْ رُوحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَفِرُونَ۔یعنی پاس اور کفر تو اکٹھے ہو ط