حیات قدسی

by Other Authors

Page 542 of 688

حیات قدسی — Page 542

۵۴۲ نغز کے دیدم عجب در کشور هندوستاں پوستش بر موئے باشد موئے او براستخواں اس کے متعلق میں نے بتایا کہ اس سے مراد آم کا پختہ پھل ہے جس کے اوپر کا پوست جو نظر آتا ہے اس کے نیچے صوف ریشے اور تاریں بالوں کی طرح ہیں اور ان بالوں کے نیچے گٹھلی ہے جو استخواں یعنی ہڈی کی طرح سخت ہے۔پنجابی زبان میں اس پہیلی کو ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔دیکھو بھائیو! قدرت رب دی کیسے اس دے کم ہڈیاں اُتے وال تجھے والاں اُتے ایک اور صاحب نے مندرجہ ذیل شعر پیش کیا یکے ایسے عجب دیدم که شش پائے دوسم دارد عجب ترہم ازاں دیدم میانِ پشت دم دارد یعنی میں نے ایک عجیب گھوڑا دیکھا کہ جس کے چھ پیر اور دوئم ہیں اور عجیب تر یہ بات ہے کہ اس کی کمر کے درمیان دُم ہے۔میں نے اس کے متعلق عرض کیا کہ اس شعر میں ترازو کی شکل کو پہیلی کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ترازو میں دوئم یعنی پلڑے ہوتے ہیں اور چھ زنجیریں یا رسیاں جو دونوں پلڑوں کے ساتھ ہوتی ہیں وہ گویا چھ پاؤں ہیں اور وہ کپڑے کا ٹکڑا یا دھاگوں کا کچھا جو ترازو کی ڈنڈی کے درمیان میں پکڑنے کے لئے ہوتا ہے اس شعر میں اسے کمر کے درمیان میں دُم قرار دیا گیا ہے۔جب میں نے ان دونوں چیستانوں کا حل علماء کے سامنے پیش کیا تو بعض نے مجھ سے خواہش کی کہ میں بھی کوئی علمی لطیفہ بطور پہیلی کے بیان کروں۔چنانچہ میں نے مندرجہ ذیل اشعار بطور چیستان کے علماء کے سامنے پیش کئے۔(۱) چشم بکشا زلف بشکن جانِ من بهر تسکین دل بریان من (۲) خذا لـميمينِ مِن مِيـم فـلا تـنـقـط علـی امری لتـعـلـم اســـم مــن اهوی و تـعـرف مـن بــه فـخـری (۳) حروف نام یار من پیج هستند چو یک را دور سازی هشت مانند