حیات قدسی

by Other Authors

Page 526 of 688

حیات قدسی — Page 526

۵۲۶ و, بجے۔پھر ایک نے مسکرا کر ان ورقوں کی دوسری طرف ایک تصویر دکھلائی اور کہا کہ دیکھو کیا کہتی ہے تصویر تمہاری۔جب اس عاجز نے دیکھا تو وہ اسی عاجز کی تصویر تھی اور سبز پوشاک تھی مگر نہایت رعب ناک جیسے سپہ سالار مسلح فتحیاب ہوتے ہیں اور تصویر کے یمین و یسار میں ”حجۃ اللہ القادر‘ وسلطان احمد مختار“ لکھا تھا اور یہ سوموار کا روز اور 66 انیسویں ذوالحجہ ۱۳۰ھ ہے۔اس عبارت سے جو الہامی اور کشفی ہے بہت سے امور ظاہر ہوتے ہیں اور معلوم ہوتا ہے کہ سوموار کے دن کو سلسلہ عالیہ احمدیہ کی کسی فتح عظیم سے تعلق ہے جو بہت ہی مبارک ہوگی ہو سکتا ہے کہ قادیان کی واپسی کا دن جو فاتحانہ شان سے تعلق رکھتا ہے۔سیدنا المصلح الموعود ایدہ اللہ تعالیٰ کے بابرکت وجود کے ساتھ سوموار کا دن ہی ہو اور فتح کا نقارہ سوموار کو ہی بجے۔واللہ اعلم باسراره دعوت مقابلہ جناب مولوی محمد ابراہیم صاحب سیالکوٹی کے ساتھ میرے بار ہا مناظرے ہوئے ہیں ۱۹۳۸ء میں خاکسار سیالکوٹ میں مقیم تھا۔مولوی صاحب نے اپنے ایک جلسہ میں مجھے مقابلہ کے لئے چیلنج دیا۔اور کہا کہ مرزا صاحب اور مرزائی قرآن کی عبارت صحیح نہیں پڑھ سکتے۔ان کے اس ادعا کے باطل ثابت کرنے کے لئے خاکسار نے مندرجہ ذیل ٹریکٹ شائع کیا۔جس میں بیاسی اشعار کا قصیدہ بھی شامل کیا۔خدا تعالیٰ کے فضل سے مولوی محمد ابراہیم صاحب پر سلسلہ کا ایسا رعب چھایا کہ وہ اس کے جواب میں ایک شعر نہ لکھ سکے اور عام لوگوں میں سلسلہ حقہ کی حقانیت اور علمی قوت کا خوب چرچا ہوا۔دعوت مقابلہ نعم الرقيم في جواب دعوة ابراهيم القصيدة العربيه مولوی محمد ابراہیم صاحب سیالکوٹی نے اپنی تقریر میں جو اپنے محلہ اراضی یعقوب میں کی ، بلند آواز سے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مرزا صاحب اور مرزائی قرآن کریم کی عبارت تک پڑھنا نہیں جانتے اور پھر میرا نام لے کر مناظرہ کا چیلنج دیا کہ اگر اس میں ہمت ہے تو میرے ساتھ تذکره صفحه ۸۸ طبع ۲۰۰۴ء