حیات قدسی

by Other Authors

Page 435 of 688

حیات قدسی — Page 435

۴۳۵ ہوں۔اور میرا ایک خاص کام ہے، جس کے لئے آیا ہوں۔جب میں نے اس سے غرض دریافت کی تو اس نے بتایا کہ مجھے کسی اکسیر گر سے ایک نسخہ ملا تھا۔جس کی ادویہ اور ترتیب یہ ہے:۔عبد یعنی غلام عربی مصفے۔ڈیڑھ تولہ۔طلق اسود، ڈیڑھ تولہ۔دونوں کو روغن حب السلاطین میں دو گھنٹے سے حق کریں۔پھر چار گھنٹے روغن عقاب آتشی کھرل کریں۔اور حب مدوّر بنا کر محفوظ کریں۔بعدہ ذیل کے نگرہ میں رکھ کر چار سیر پاچک کی آگ محفوظ الہوا جگہ میں دیں۔بعد سرد ہونے کے طرح حبہ بر فلک ثالث یا فلک رابع یا اول پر کریں۔بعد طرح بطریق معروف فلک رابع کا صاحب نظام تیر النہار نمایاں و درخشاں ہوگا۔نگدہ جس میں حب مدور رکھ کر تشویہ دینا ہے۔اس کی حسب ذیل ادو یہ ہیں :۔شک ابیض و اصفر مسکد ایک تولہ۔عین الخروس احمر و ابیض مسکد دو تولہ۔ان ادویہ مسحوقہ کو حب القلب دو تولہ میں ملا کر سحق کیا جائے اور گولہ اور نگدہ بنا کر اس میں وہ حبّ مد و رعبد وطلق کی رکھ کر آگ دی جائے۔یہ نسخہ بتا کر اس نوجوان نے کہا کہ میں نے یہ نسخہ بعض اطباء اور علماء کو دکھایا۔اور مذکورہ ادویہ اور ان کی ترکیب کے متعلق دریافت کیا۔لیکن ان سب نے معذوری کا اظہار کیا۔اور کہا کہ ہمیں ان اصطلاحات اکسیری کا علم نہیں۔جب میں ایک عرصہ تک اس تگ و دو میں رہا۔تو کسی بزرگ نے مجھے استخارہ کرنے کا مشورہ دیا۔چنانچہ میں نے چالیس دن استخارہ کیا۔تو مجھے خواب میں ایک فرشتہ نے بتایا کہ اس آنے والی جمعرات کو پراچہ قوم کے محلہ میں ایک صاحب بعد نماز عشاء تقریر کریں گے۔آپ ان سے ملیں۔وہ اس نسخہ کو حل کر سکیں گے۔چنانچہ آج میں نے آپ کی تقریر سننے کے بعد آپ کی خدمت میں اس نسخہ کے حل کرنے کے لئے درخواست کرنا مناسب سمجھا ہے۔میں نے نسخہ دیکھ کر بتایا کہ یہ نسخہ اکسیریوں کی اصطلاح میں تحریر کیا گیا ہے۔عبد اور غلام عربی سے مراد سیماب ہے۔عقاب سے مراد نوشادر اور ٹھنک ابیض واصفر سے مراد سفید اور زر دسنکھیا ہے۔طلق اسود کے معنے ابرق سیاہ اور حبّ القلب سے بلا در مراد ہے۔فلک اوّل سے قمر یا چاندی مفہوم ہوتی ہے۔اور فلک ثالث سے مراد زہرہ اور مس یعنی تانبا ہے۔اسی طرح فلک چہارم سے مراد شمس یا ذھب یا سونا ہے۔فلک ہفتم زحل ، اُسرب یا سیسہ کو کہتے ہیں۔