حیات قدسی

by Other Authors

Page 414 of 688

حیات قدسی — Page 414

۴۱۴ نے کہا۔اگر صدر انجمن ہی حضرت اقدس کی جانشین تھی تو اس نے الوصیت کی تعلیم کے خلاف حضرت خلیفۃ المسیح کی بیعت کیوں کی؟ اور دوسروں کو بیعت کی تحریک کر کے گمراہ کیوں کیا ؟ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ انجمن نے پہلا قدم ہی غلط اٹھایا ہے اور اگر یہ غلطی نہیں تو اسے غلطی کہنا سب سے بڑا جرم ہے۔اور کیا آپ کو معلوم نہیں حضرت اقدس نے رسالہ الوصیت میں صاف قدرت ثانیہ کا ذکر کیا ہے۔اور حضرت ابو بکر کی مثال دے کر خلافت کے مسئلہ کو اور بھی واضح کر دیا ہے۔میری ان باتوں سے وہ لوگ بہت مایوس ہوئے۔قبول احمدیت خدا تعالیٰ کے فضل سے اس حقیر خادم سلسلہ کو لمبا عرصہ سے تبلیغی خدمات بجا لانے کی توفیق مل رہی ہے۔اور ہزاروں افرادان مساعی کے ضمن میں بفضلہ تعالیٰ انشراح صدر حاصل کر کے احمدیت کو میں داخل ہو چکے ہیں۔موضع فیض اللہ چک ضلع گورداسپور کے متعلق اس تعلق میں ایک خبر شائع ہوئی ہے جو اتفاق سے میری نظر سے گزری وہ ذیل میں الفضل مورخہ ۲۰ / جولائی ۱۹۲۳ء سے درج کی جاتی ہے۔۵۸۔افراد داخل احمد بیت ہوئے“ ’ جناب مولوی غلام رسول صاحب را جیکی بحکم ناظر صاحب تالیف واشاعت فیض اللہ چک و بهبل چک متصل قادیان ایک کام کے لئے گئے۔جہاں ان کے وعظ ونصائح سے ۵۸ مردوں عورتوں نے بیعت کر کے احمدیت میں داخل ہونے کی سعادت حاصل کی۔ان کے نام فہرست نو مبائعین میں شامل ہوں گے۔“ ایک قابل قدر علمی تذکرہ سید نا حضرت خلیفۃ المسیح اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ وارضاہ کے عہد خلافت میں ایک دفعہ خاکسار بھی حضور کی مجلس میں بیٹھا ہوا تھا۔حضور نے حاضرین مجلس کو مخاطب کر کے فرمایا کہ جب ہمیں بوجہ اہل حدیث ہونے کے دوسرے فرقوں کے علماء سے بحث کا موقع ملتا تو ہمیں حضرت اسمعیل صاحب شہید جو حضرت سید احمد صاحب بریلوی مجد د صدی سیز دہم کے خلیفہ تھے ، کی کتاب صراط مستقیم