حیات قدسی

by Other Authors

Page 413 of 688

حیات قدسی — Page 413

۴۱۳ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مقرر فرمایا ہے۔اور حضرت خلیفۃ المسیح کو انجمن نے قائم کیا ہے اس لئے خلیفۃ المسیح انجمن کے ماتحت ہیں نہ کہ انجمن خلیفۃ المسیح کے ماتحت۔جب اندر ہی اندراس سوال کی جماعت کے بااثر لوگوں میں اشاعت کی گئی تو حضرت خلیفۃ المسیح اول نے جنوری ۱۹۰۹ء میں جماعت کے خاص لوگوں کو مرکز میں بلایا۔اور صبح کے وقت مسجد مبارک کی چھت پر حضور نے تقریر فرمائی۔جس میں نظام خلافت کے فیوض اور برکات نہایت ہی مؤثر رنگ میں بیان فرمائے۔میں نے اسی رات رؤیا میں دیکھا کہ بعض لوگ حضرت خلیفۃ المسیح اول کو مخاطب کر کے کہتے ہیں کہ آپ بڑے سہی لیکن ہیں تو ہاتھی۔حضور اس کے جواب میں فرماتے ہیں کہ بے شک میں پہلے تو ہاتھی تھا لیکن اب شیر ہوں۔ایک استخارہ جب مجھے حضرت خلیفۃ المسیح اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جماعت احمد یہ لاہور کے لئے مقررفر مایا۔تو میں نے عرض کیا کہ اگر حضور پسند فرما ئیں تو میں استخارہ کرلوں۔حضور نے فرمایا کہ ہاں ضرور استخارہ کر لیا جائے۔جب میں نے استخارہ کیا تو خواب میں دیکھا کہ میں لاہور گیا ہوں۔اور جماعت کی خدمت میں کا مصروف ہوں کہ اچانک خواجہ کمال الدین صاحب اور ان کے بھائی خواجہ جمال الدین صاحب نے احباب جماعت کی دعوت کی ہے۔جب کھانے کے لئے احمدی احباب صفوں میں بیٹھ گئے تو اس وقت معلوم ہوا کہ دعوت میں عبداللہ نام ایک بزرگ بھائی کا گوشت پیش کیا گیا ہے۔اس پر میں یہ کہتے ہوئے کہ انسان کا گوشت کھانا قطعاً حرام ہے۔اُٹھ بیٹھا۔میری آواز سن کر اور بھی بہت سے لوگوں کا نے کھانا کھانے سے انکار کر دیا اور میرے ساتھ ہی اٹھ کھڑے ہوئے۔میں نے جب صبح حضرت خلیفۃ المسیح اول کی خدمت میں یہ رو یا لکھ کر پیش کی تو حضور نے فرمایا کہ اسی لئے تو ہم آپ کو لاہور بھیج رہے ہیں۔چنانچہ دوسرے دن میں شیخ رحمت اللہ صاحب کی معیت میں لاہور پہنچ گیا۔کچھ دنوں کے بعد صدرانجمن کے لاہوری ممبروں نے مجھے خلوت میں بلا کر کہا کہ رسالہ الوصیت میں کہاں لکھا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد صدرانجمن کے علاوہ بھی کوئی جانشین ہوگا۔میں