حیات قدسی

by Other Authors

Page 388 of 688

حیات قدسی — Page 388

۳۸۸ اصحابی كَالنُّجُوم میں نے دو دفعہ کشف میں دیکھا ہے کہ میں ایک مجلس میں بیٹھا ہوں۔جہاں حضرت محی الدین ابن عربی کے اس کشف کا ذکر ہو رہا ہے۔جو آپ نے اپنی کتاب فتوحات مکیہ میں درج کیا ہے۔اور جس میں آپ نے دیکھا کہ آپ نے آسمان کے ہر ستارے کے ساتھ جماع کیا اور جب اس کے متعلق کسی معتبر سے دریافت کیا تو اس نے یہ تعبیر کی کہ ایسا کشفی نظارہ دیکھنے والا علم نجوم میں مہارت حاصل کرتا ہے۔اسی دوران میں میں حاضرین مجلس کو مخاطب کر کے کہتا ہوں کہ حضرت محی الدین صاحب کے اس کشف کا صحیح مصداق میں ہوں۔کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اَصْحَابِی كَالنُّجُومِ بِاتِهِمُ اهْتَدَيْتُمْ یعنی میرے صحابہ ستاروں کی طرح ہیں۔ان میں سے جن کی پیروی کرو گے ہدایت پا جاؤ گے۔پس اس حدیث کی رُو سے ستاروں کی تعبیر نبی کے صحابہ ہیں۔اور جری الله في حلل الانبیاء کے صحابی کے اندر تمام نبیوں اور رسولوں کے صحابہ کی شان پائی جاتی ہے۔پس کواکب کے ساتھ مجامعت سے مراد تمام صحابہ کی جامع شان ہے۔اور اس سے میری طرف اشارہ ہے۔اور میں حضرت ابن عربی کے اس کشف کا مصداق ہوں۔کیونکہ میں حضرت احمد مرسل کا جو جرى الله فی حلل الانبیاء ہیں ، صحابی ہوں۔یه کشفی نظاره دو دفعہ میں نے دیکھا اور دونوں دفعہ میں نے اس مجلس میں حضرت حتمی فی اللہ میر محمد اسحاق صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بھی دیکھا۔دونوں دفعہ میں نے اس کشف کی تعبیر کو بڑے جلال اور جوش سے بیان کیا۔اور اس کے بعد کشفی حالت جاتی رہی۔عہد شباب اور خدمت دین ایک دفعہ اپنے بڑھاپے اور ضعف کے پیش نظر میں نے سیدنا حضرت المصلح الموعود ایدہ اللہ الودود کی خدمت بابرکت میں لکھا تھا کہ میں اب بوڑھا ہو چکا ہوں۔اور قومی کمزور ہو چکے