حیات قدسی

by Other Authors

Page 328 of 688

حیات قدسی — Page 328

۳۲۸ وہاں پر پہنچا۔امیر الوفد نے کہا کہ ہم نے بعض باتیں دریافت کرنی ہیں۔لیکن ہم مولوی غلام رسول صاحب را جیکی سے گفتگو نہ کریں گے۔جناب حافظ صاحب نے فرمایا کہ میں بھی گفتگو کے لئے تیار ہوں۔مولوی محی الدین صاحب نے جناب حافظ صاحب سے کہا کہ حدیث شریف میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ كَذَّبَنِی ابْنُ آدَمَ وَ لَمْ يَكُنْ لَّه ذَالِکَ وَ شَتَمَنِى ابْنُ آدَمَ وَلَمْيَكُنْ لَهُ ذَالِكَ۔فَإِمَّا تَكْذِيْبُهُ إِيَّاكَ اَنْ يَقُولَ إِنِّي لَنْ أَمِيْدَهُ كَمَا بَرَأْتَهُ۔وَ إِمَّا شَتْمُهُ إِيَّايَ أَنْ يَقُوْلَ اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا وَأَنَا الصَّمَدُ الَّذِى لَمُ اَلِدْ وَلَمْ أُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لِى كُفُوًا أَحَدُ 84 یعنی ابن آدم نے میری تکذیب کی اور اسے چاہیئے نہ تھا کہ میری تکذیب کرتا۔ابن آدم نے مجھے گالی دی اور اسے چاہئے نہ تھا کہ مجھے گالی دیتا۔اور ابن آدم کا میری تکذیب کرنا یہ ہے کہ میں اسے ہرگز دوبارہ پیدا نہ کروں گا جس طرح کہ میں نے اسے پہلی بار پیدا کیا ہے۔اور اس کا گالی دینا یہ ہے کہ وہ کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بیٹا بنا لیا ہے۔حالانکہ میں صد ہوں نہ میں کسی کا باپ ہوں اور نہ میرا کوئی بیٹا ہے۔اور نہ ہی میرا کوئی کفو ہے۔اس حدیث کے رُو سے یہ کہنا کہ اللہ تعالیٰ نے بیٹا بنا لیا ہے اس کو گالی دینا ہے۔اور اللہ تعالیٰ کو گالی دینا شریعتِ اسلامیہ کے رو سے مسلمہ طور پر کفر ہے۔حضرت حافظ صاحب نے کہا کہ ہاں خدا تعالیٰ کی طرف بیٹا منسوب کرنا واقعی اس کو گالی دینا اور کفر ہے۔اس پر مولوی محی الدین نے کہا کہ (حضرت ) مرزا صاحب (علیہ السلام ) نے اپنا الہام اس طرح شائع کیا ہے کہ اَنتَ مِنَى بِمَنْزِلَةِ وَلَدِی 5 اور دوسرا الہام یہ شائع کیا ہے کہ اَنتَ مِنِی بِمَنْزِلَةِ أَوْلَادِى 6۔جس کا یہ مطلب ہے کہ مرزا صاحب اللہ تعالیٰ کی اولا دکو تسلیم کرتے ہیں۔اور ایسا کرنا مستلزم کفر ہے۔جناب حافظ صاحب نے اس کے جواب میں فرمایا کہ حضرت مرزا صاحب کے الہام میں آپ کو ولد یا بیٹا نہیں کہا گیا۔بلکہ بمنزلة ولدی کہا گیا ہے۔اور ولد اور بمنزلة ولد میں بہت فرق ہے۔