حیات قدسی

by Other Authors

Page 326 of 688

حیات قدسی — Page 326

۳۲۶ کرنا۔پھر انہی شرائط اور علامات کے اعتبار سے حضرت اقدس علیہ السلام اور آپ کے ماننے والوں کو مسلمان ثابت کیا۔حضور اقدس علیہ السلام کے مسلمان ہونے کا دوسرا ثبوت میں نے یہ پیش کیا کہ چونکہ آپ قرآن کریم اور احادیث نبوی کے پیش کردہ معیاروں اور علامات اور نشانوں کے رُو سے خدا تعالیٰ کے نبی مسیح موعود، مہدی معہود اور مجد دزماں ثابت ہوتے ہیں۔اس لئے اس مقدس اور ارفع شان کے شخص کا مسلمان ہونا بدرجہ اولیٰ ثابت ہوتا ہے۔چنانچہ میں نے وقت کا لحاظ رکھتے ہوئے قرآن و حدیث سے مدعی نبوت و رسالت اور مجدد کے لئے متعد د معیار ہائے صداقت پیش کر کے ان کو کے مطابق حضرت اقدس علیہ السلام کی صداقت اور منجانب اللہ ہونا ثابت کیا۔اسی سلسلہ میں جب میں نے بیان کیا کہ یہ ضروری نہیں کہ نبیوں اور رسولوں کو سب لوگ ہی مان کو لیں جیسا کہ قرآن کریم کی سورہ شعراء میں ہے کہ قَلِیلاً مَّا يُؤْمِنُون 1 اور قرآن کریم میں یہ بھی لکھا ہے وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ 2 اور ان ہر دو آیات سے ثابت ہوتا ہے کہ ایمان لانے والے ابتداء میں تھوڑے ہی ہوتے ہیں۔خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو رحمۃ للعلمین ہیں۔اور خدا تعالیٰ نے آپ کو تمام دنیا کے لئے رسول بنا کر بھیجا ہے۔اور آپ قوم یہود و نصاری کے موعود بھی ہیں۔فرماتے ہیں :۔لَوْ آمَنَ بِي عَشَرَةٌ مِّنَ الْيَهُودِ لَا مَنَ بِيَ الْيَهُودُ 80 یعنی کاش مجھ پر دس یہودیوں کو ہی ایمان لانے کی توفیق مل جاتی۔تو اس سے اکثر یہودیوں کو ایمان لانے کا موقع مل جاتا۔اور ان کے لئے بھی ہدایت کا رستہ کھل جاتا۔جب میں نے یہ حدیث بیان کی اور بتایا کہ یہ صیح بخاری کی حدیث ہے تو غیر احمدی مناظر میری تقریر کے دوران ہی جوش سے اٹھ کھڑے ہوئے اور بآواز بلند کہنے لگے کہ غلط ! غلط ! یہ حدیث صحیح بخاری میں نہیں ہے۔ہرگز نہیں ہے۔میں نے صحیح بخاری کو چار دفعہ سبقاً سبقاً پڑھا ہے اور پڑھایا بھی ہے۔یہ حدیث میں نے کبھی صحیح بخاری میں نہیں دیکھی۔میں چیلنج کرتا ہوں کوئی اس کو صحیح بخاری سے نکال کر دکھا دے۔جب انہوں نے اس طرح شور بلند کیا تو غیر احمدی صدر مولوی عبدالقادر صاحب وکیل بھی کھڑے ہو گئے اور چینج پر چیلنج دینا شروع کر دیا۔ان دونوں کے شور سے عوام نے بھی میدان مناظرہ میں غل مچانا شروع کر دیا۔