حیات قدسی — Page 293
۲۹۳ دو حافظ صاحب ! ابراہیم خلیل اللہ کی شان کے انسان کبھی سینکڑوں سال بعد اور کبھی ہزاروں سال بعد پیدا کئے جاتے ہیں۔اس آگاہی کے بعد میں یہ دعا کرنے سے رک گیا۔لاحول کا نسخہ اسی طرح حضرت حافظ صاحب نے یہ بھی بیان فرمایا کہ ایک دفعہ ان کے ہونٹوں سے پیپ اور خون بہنا شروع ہو گیا۔جب تکلیف زیادہ بڑھ گئی تو میں حضرت مولانا حکیم نورالدین صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا۔آپ نے فرمایا کہ یہ بواسیر شفتی ہے اور تکلیف دہ بیماری ہے۔اس کے علاج کے لئے کشتہ جست اور بعض اور ادویہ آپ نے تجویز فرمائیں۔اس کے بعد میں سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا۔اور اپنی بیماری کا حال اور حضرت مولانا صاحب کے تجویز کردہ نسخہ کا ذکر کیا۔رات کو جب میں سویا تو خواب میں مجھے حضور نے فرمایا کہ آپ توجہ کے ساتھ متواتر لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ العَلِيُّ الْعَظیم کا وظیفہ کریں۔اللہ تعالیٰ جلد شفا دے گا۔چنانچہ میں نے حضور کے ارشاد کے ماتحت روزانہ لاحول پڑھنا شروع کیا۔ابھی اس وظیفہ پر ایک ہفتہ ہی گذرا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بیماری بالکل جاتی رہی۔سوتی جرابوں پر مسح ایک دن کا ذکر ہے کہ حضور اقدس گول کمرہ کے صحن میں وضو فرما رہے تھے۔دو تین اصحاب حضور کے پاس کھڑے تھے۔خاکسار بھی حاضر تھا کہ ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضور! کیا سوتی جرابوں پر مسح کرنا جائز ہے۔حضور نے جرابوں پر مسح کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم تو مسح کر لیتے ہیں اور ہمارے نزدیک جائز ہے۔وضو سے فارغ ہو کر آپ نماز کے لئے مسجد مبارک کی چھت پر چڑھنے لگے۔سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ ہم کو موت کا اس طرح خیال رہتا ہے کہ ایک زینہ پر قدم رکھتے ہوئے یہ سمجھتے ہیں کہ ہو سکتا ہے دوسرے زینے پر قدم رکھنے کی نوبت بھی نہ آئے۔حضرت سید عبد اللطیف صاحب شہید قادیان میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے عہد سعادت میں جب حضرت سید عبد اللطیف صاح