حیات قدسی

by Other Authors

Page 291 of 688

حیات قدسی — Page 291

۲۹۱ ایک خواب سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ میں میں نے رویا میں دیکھا کہ ہم جماعت احمدیہ کے کثیر التعد ا دلوگ قادیان کی مسجد اقصیٰ میں جمع ہیں اور حضرت خلیفۃ المسیح اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ درس دینے کے بعد مسجد اقصیٰ کے پرانے حصے سے باہر آ کر کھڑے ہو گئے ہیں۔حضور کا قد اس وقت غیر معمولی اونچا معلوم ہوتا ہے۔پاس ہی کا بل کا ایک پٹھان کھڑا ہے۔اس کا قد حضرت خلیفۃ المسیح سے بھی بڑا معلوم ہوتا ہے۔وہ کان سے کسی قدر بہرا ہے اور حضرت اس کو اپنی بات سنانا چاہتے ہیں۔لیکن وہ نیچے جھک کر اور قریب ہو کر بات سنا نہیں چاہتا۔اسی اثنا میں حضرت صاحب نے ایک جست کی اور آپ کا قد اس پٹھان سے بھی ایک ہاتھ کے برابر اونچا ہو گیا۔پھر آپ نے نیچے جھک کر اس کے کان میں کچھ کہا۔جس پر اس نے چاندی کا ایک خالص روپیہ آپ کی خدمت میں نذر کیا۔اس کی تعبیر مجھے یہ معلوم ہوئی کہ کابل کی سرزمین میں یک لخت احمدیت پھیلے گی۔اور سلسلہ کا رسوخ حکومت وقت سے بھی بڑھ جائے گا۔وَاللَّهُ اَعْلَمُ بِالصَّوَاب ذوالفقار علی اسی طرح ایک دفعہ میں نے دیکھا کہ میں سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الدار میں داخل ہوا ہوں۔اندر داخل ہوتے ہی میں نے حضرت خلیفۃ المسیح اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا اور پھر آپ کے ساتھ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بھی نظر آئے۔مجھے آپ کا قد اس وقت حضرت خلیفۃ المسیح اول سے بہت اونچا معلوم ہوا۔پھر میں مکان میں اور آگے بڑھا تو دیکھا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام ایک پلنگ پر تشریف فرما ہیں۔ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضور کی پشت پر مالش کر رہے ہیں۔اس وقت معاً مجھے القا ہوا کہ صحن کے برابر کی کوٹھڑی میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی تلوار ذوالفقار رکھی ہے۔میرے دل میں شوق پیدا ہوا کہ اس مشہور تلوار کو دیکھوں۔چنانچہ میں اپنا گھر سمجھ کر بے تکلف اس کوٹھڑی میں چلا گیا۔وہاں مجھے ایک چمکدار نیام نظر آیا۔میں نے اسے اٹھا کر تلوار باہر نکالی تو معلوم ہوا کہ معمولی سی تلوار ہے۔اس وقت میں حیران تھا کہ ذوالفقار تو بڑی مشہور تلوار ہے۔لیکن دیکھنے میں یہ بالکل معمولی نظر آتی ہے۔