حیات قدسی — Page 14
ہوں جن میں سے ۱۴ اللهم احينى حيواةً طيبةً واسقنى من شراب محبتک اعذبه و اطیبه اور اللهم اجذبنی الیک بجذبات محبتك الشديده و اشغفنی محبت و آتنی حبًا لا يزيد عليه احد من العلمين خاص قابل ذکر دعائیں ہیں۔اس محویت کے زمانہ میں میں نے ایک رات خواب میں دیکھا کہ ایک بہت بڑا اثر رہا ہے جس کے جسم کی اونچائی دوشِ انسانی تک پہنچتی ہے۔وہ تقریبا دو تین قدم کے فاصلہ پر مجھے چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہے۔اس وقت میں نہایت ہی افسردہ خاطر ہو کر بغداد شریف کی طرف منہ کئے ہوئے خیال کرتا ہوں کہ اگر اس وقت غوث اعظم میری فریاد رسی فرما ئیں تو اس بلائے عظیم سے نجات مل سکتی ہے۔چنانچہ میں اسی خیال میں تھا کہ اچانک حضرت سید عبدالقادر صاحب جیلانی تشریف لائے اور اس اثر رہا کے کنڈل سے باہر کھڑے ہو کر مجھے دونو بازوؤں سے پکڑا اور باہر نکال لیا۔اس خواب کی تعبیر مجھے یہ معلوم ہوئی کہ خدا وند کریم کی قادرا نہ تجلی مجھے دنیا کے اثر دہا سے بچانے کا موجب ہوگی۔چنانچہ سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جن کا ایک نام الہی بشارتوں میں عبد القادر بھی ہے مجھے اس دنیا کے اثر د ہائے عظیم سے بچانے کا موجب ہوئے۔اور آنحضور اقدس علیہ السلام نے وقت پر میری فریا درسی فرمائی۔قربان تست جان من اے یار محسنم با من کدام فرق تو کردی که من کنم پرواز روحانی اور لقائے محبوب سبحانی انہی دنوں میں مجھے ایک مرتبہ موضع سعد اللہ پور جانے کا اتفاق ہوا۔چونکہ اس موضع میں کئی لوگ والد صاحب محترم کے ارادتمندوں میں سے تھے اس لئے مجھے رات وہاں ہی قیام کرنا پڑا مگر جب شام کا جھٹپٹا ہوا تو مجھے پر ایک روحانی کیفیت طاری ہوئی جس کے غلبہ و استیلا کی وجہ سے میں نے اپنے آپ کو بے خود سا پایا اور شام کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد میں نے اس کیفیت کی بناء پر جس