حیات قدسی

by Other Authors

Page 12 of 688

حیات قدسی — Page 12

گیارہ انبیائے کرام علیہم السلام کی دستگیری انہی ایام کا ذکر ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک اندھے کنویں میں گرا ہوا ہوں اور حیران و ششد رکھڑا ہوں کہ اچانک اوپر سے میری طرف گیارہ ہاتھ بڑھائے گئے مگر عجیب بات یہ ہے کہ ان گیارہ ہاتھوں کا پنجہ ایک ہی تھا اس پنجہ نے مجھے پکڑا اور اس کے ذریعہ سے میں اس اندھے کنویں سے باہر نکال لیا گیا۔باہر آ کر جب میں نے گیارہ اشخاص کو دیکھا تو ان کی تعریف پوچھی اس پر حضرت آدم علیہ السلام نے فرمایا کہ ہم گیارہ نبی ہیں جو آپ کو اس اندھے کنویں سے نکالنے کے لئے آئے تھے۔چنانچہ ان میں سے حضرت آدم علیہ السلام کے علاوہ حضرت نوح۔حضرت ہود۔حضرت صالح۔حضرت ابراہیم۔حضرت اسماعیل۔حضرت اسحاق۔حضرت یوسف۔حضرت موسیٰ۔حضرت عیسی علیہم السلام اور ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے۔کنویں سے نکلنے کے بعد جب میں نے دوسری جانب نظر اٹھائی تو گیارہ آدمیوں کو جاتے ہوئے دیکھا میں نے پوچھا کہ یہ لوگ کون ہیں تو انہی انبیاء علیہم السلام میں سے کسی نے فرمایا کہ یہ لوگ یوسف کے گیارہ بھائی ہیں۔ممکن ہے کہ مذکورہ بالا مقدس ہستیوں کے اسماء گرامی میں اب میرے حافظہ کے عدم ضبط کی وجہ سے کچھ فرق آ گیا ہو مگر ظن غالب یہی ہے کہ یہی گیارہ انبیاء کرام میرے دستگیر ہوئے تھے۔ذالک فضل الله يوتيه من يشاء۔- اس رویائے صادقہ کی تعبیر بھی مجھے سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت راشدہ کے بعد ہی معلوم ہوئی کہ اندھا کنواں دراصل وہ فیج اعوج کے بگڑے ہوئے ہے عقائد واعمال تھے جن میں اس وقت کے برادران طریقت فطرت اسلامی کو دھکیل رہے تھے۔ایسا ہی گیارہ ہاتھوں کے ایک پنجہ کی حقیقت بھی مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جری اللہ فی حلل الانبیاء ہونے کی وجہ سے معلوم ہوئی اور وہ گیارہ آدمی بھی جو برادران یوسف تھے وہ بھی مجھے احمدی ہونے کے بعد ہی معلوم ہوئے کہ دراصل یہ لوگ ہمارے ہی خاندان کے گیارہ گھر تھے جو میرے احمدی ہونے کی وجہ سے میرے بے حد معاند ہو گئے۔نزول جبرائیل علیہ السلام اسی سلسلہ میں بیعت سے قبل میں نے خواب میں یہ بھی دیکھا کہ میں ایک چھت والے مکان