حیات قدسی

by Other Authors

Page 10 of 688

حیات قدسی — Page 10

بڑھانے لگا تو وہ کتا پھر مزاحم ہوا۔اسی پس و پیش کی حالت میں جب میں بے حد پریشان تھا تو اچانک میرے پیچھے سے حضرت سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم (فداہ نفسی ) گھوڑے کو سر پٹ دوڑاتے ہوئے میرے پاس پہنچے اور مجھے فرمانے لگے کہ آپ میرے پیچھے پیچھے چلے آئیے۔چنانچہ میں ارشاد گرامی کی تعمیل میں حضور انور کے پیچھے ہو لیا اور آپ مجھے اس شاہراہ سے نکال کر ایک پگڈنڈی پر ساتھ لئے ہوئے اس ہندو اور کتے سے کچھ فاصلہ پر پھر اسی شاہراہ میں لے آئے اور فرمانے لگے اب اس شاہراہ پر چلے جاؤ یہ کتا اب مزاحم نہیں ہو گا۔اللهم صل على سيدنا محمد الذي عزيز عليه ما عنتنا و بالمؤمنين رؤق رحيم۔در بارسید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم انہیں ایام میں میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے گاؤں موضع را جیکی میں مسجد کے اندرون دروازہ کے باہر شمال کی جانب بیٹھا ہوں کہ ایک سبز پوش بزرگ اس دروازہ پر بطور دربان کے کھڑے نظر آئے۔میں نے قریب ہی بیٹھے ہوئے ایک شخص سے پوچھا کہ یہ سبز پوش بزرگ کون ہیں اور اس دروازہ پر کیسے کھڑے ہیں۔اس نے بتایا کہ یہ حضرت میاں نور صاحب چنابی علیہ الرحمہ ہیں جو بطور دربان کے کھڑے ہیں اور مسجد کے اندر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہیں۔اس شخص کی اس بات پر حضرت میاں نور صاحب نے پوچھا کہ یہ لڑکا کون ہے میں نے عرض کیا کہ حضور آپ کی اولاد میں سے ہوں۔تب آپ آگے بڑھے اور مجھے گود میں اُٹھا لیا۔( عجیب بات ہے کہ میں اس کا وقت اپنے آپ کو معصوم بچے کی شکل میں دیکھتا ہوں ) اس کے بعد حضرت میاں نور صاحب نے مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں پیش کیا اور میں خواب سے بیدار ہو گیا۔لشکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں شمولیت ایسا ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت را شدہ سے قبل میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے گاؤں موضع را جیکی میں اپنے گھر سے باہر نکلا ہوں اور اس کو چہ میں جو ہمارے گھر سے مغرب کی جانب شمالاً جنو با چلا گیا ہے کیا دیکھتا ہوں کہ مسمیان اللہ جوایا اور نظام الدین بافندوں کی کھڈیوں کے پاس لوگ بڑی کثرت سے جمع ہیں۔میں نے اس وقت سامنے سے آنے والے ایک شخص سے پوچھا