حیات قدسی

by Other Authors

Page 121 of 688

حیات قدسی — Page 121

۱۲۱ تصنیف لطیف کے خریدار بننے کا شرف عطا فرمایا اور سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خریداروں کی فہرست میں آپ کا نام بھی درج فرمایا۔اس زمانہ میں چونکہ آپ اور ڈپٹی غلام علی صاحب رہتاسی رضی اللہ عنہ مظفر گڑھ میں ملازم تھے اس لئے حضور اقدس نے آپ کے نام کے ساتھ مظفر گڑھ ہی تحریر فرمایا ہے۔تصدیق مسیح دوسری خصوصیت اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ بھی عطا فرمائی تھی کہ آپ نے حضور اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوی سے پہلے ہی حضور اقدس کو بیعت کے متعلق عرض کر دیا تھا مگر اس وقت چونکہ حضور اقدس علیہ السلام نے دعویٰ نہیں فرمایا تھا۔اس لئے ارشاد فرمایا کہ مجھے ابھی بیعت لینے کا حکم نہیں ہوا۔تعظیم ارشاد حضرت مولوی صاحب موصوف کی نظر جب موتیا کی وجہ سے بعد میں خراب ہو گئی تو آپ نے حضور اقدس علیہ السلام کی خدمت میں دعا کے لئے تحریر فرمایا۔چنانچہ حضور انور نے آپ کے لئے اور دو اور دوستوں کے لئے جو اسی عارضہ سے اپنی بینائی کھو چکے تھے یا کھو رہے تھے دعا فرمائی۔خدا تعالیٰ کی حکمت ہے کہ حضور اقدس علیہ السلام کو اس دعا کے متعلق خدا تعالیٰ کی طرف سے بتایا گیا کہ یہ دعا مولوی صاحب کے حق میں تو قبول نہیں ہوئی مگر دوسرے دو افراد کے لئے قبول ہو گئی ہے۔حضور الصلوۃ والسلام نے جب مولوی صاحب موصوف کو اس منشائے ایزدی سے مطلع فرمایا اور ساتھ یہ بھی تحریر فرمایا کہ حدیث شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جس شخص کی دونو آنکھوں کی بینائی کھو جائے اور وہ خدا تعالیٰ کے لئے صبر کرے تو خدا تعالیٰ اسے جنت کا وارث بناتا ہے 17 تو اس کے بعد اگرچہ مولوی صاحب کے بعض دوستوں اور بعض رشتہ داروں نے کئی دفعہ اپریشن کرانے کے لئے کہا مگر آپ نے حضور انور کے ارشاد اور منشائے ایزدی کی تعظیم کے لئے فوت ہونے تک آنکھوں کا علاج نہیں کرایا اور نہایت صبر و استقلال سے اس تکلیف کو برداشت کرتے رہے۔اقرباء پروری حضرت مولوی صاحب موصوف کے اخلاق فاضلہ میں اقرباء پروری کا جذ بہ یہاں تک بڑھا ہوا