حیاتِ نور

by Other Authors

Page 753 of 831

حیاتِ نور — Page 753

۷۴۸ بیرونی جماعتوں کی اطلاع کے لئے اعلان ، ۱۵؍ مارچ ۱۹۱۴ء حضرت خلیفۃ المسیح الاول کے وصال اور تجہیز و تکفین نیز خلافت ثانیہ کے قیام کے بعد بیرونی جماعتوں کو جو اطلاع بذریعہ الفضل‘ دی گئی۔وہ حسب ذیل تھی: ا برادران ! السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاته حضرت سیدنا خلیفہ اسیج امیر المومنین نورالدین رضی اللہ عنہ بقضائے الہی ۱۳ / مارچ ۱۹۱۴ء کو بعد از نماز جمعہ اس جہان فانی سے دار جاودانی کو رحلت فرما گئے۔انا للہ وانا اليه راجعون اللهم الحقه بالرفيق الاعلى۔آپ کے بعد ۱۴ / مارچ ۱۹۱۴ء کو بعد از نماز عصر مسجد نور میں حضرت صاحبزادہ میرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ و ایدہ خلیفہ قرار پائے اور اسی وقت قریباً دو ہزار آدمیوں نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کی اور حضور ممدوح نے ایک مختص تقریر اور دعا کے بعد ہائی سکول کے شمالی جانب میدان میں نماز جنازہ پڑھائی اور قبل از نماز مغرب حضرت مسیح موعود کے مزار مبارک کے دائیں جانب حضرت مغفور قرار گزیں ہوئے۔اللھم اکرم نزله و وسع مدخله جو احباب اس موقعہ پر حاضر نہ ہو سکے ہوں وہ بہت جلد حضرت خلیفۃ المہدی امیر المومنین حضرت صاحبزادہ میرزا بشیر الدین محمود احمد سلمہ اللہ واید کے ہاتھ پر بیعت سے مشرف ہوں۔الفاظ بیعت اور حضور ممدوح کی تقریر ایل بذریعہ اخبارات شائع کئے جائیں گے۔حضرت ام المومنین و اہل بیت خلیفہ المسیح نے بیعت کرلی ہے۔اعلان کــ مولوی سید محمد احسن (فاضل امروہی )۔(نواب) محمد علی خاں (صاحب)۔(صاحبزاده) مرزا بشیر احمد (صاحب)- (صاحبزاده) میرزا شریف احمد (صاحب)۔(صاحبزادہ میاں) عبدائی صاحب۔(ڈاکٹر ) خلیفہ رشید الدین اسسٹنٹ سرجن۔(مولوی) شیر علی بی۔اے۔میر ناصر نواب۔سید محمد اسحاق مولوی فاضل۔(مولوی) سید محمد سرور شاہ (فاضل)۔(حافظ) روشن علی (فاضل)۔محمد اسماعیل مولوی فاضل و منشی فاضل۔مولوی غلام رسول فاضل را جیکی۔قاضی سید امیر حسین فاضل قادیان۔( حافظ ) غلام محمد بی۔اے قادیان۔