حیاتِ نور

by Other Authors

Page 752 of 831

حیاتِ نور — Page 752

ـور کے بعد بھی ہر نماز میں اور دوسرے وقتوں میں بیعت کا سلسلہ جاری ہے اور باہر سے تار و خطوط آ رہے ہیں اور اکثر احباب ( مثلاً دہلی و شاہ جہانپور نے) تو وفات کا تار ملتے ہی بوجہ اس مقبولیت و علم و فضل کے جو حضرت صاحبزادہ صاحب کو حاصل ہے۔مقامی جماعت کے افراد کے دستخطوں کے ساتھ بیعت کی درخواستیں بھیجدیں۔مستورات کی بیعت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔پہلے روز تین سو ساٹھ عورتوں نے بیعت کی۔حضرت ام المومنین و والدہ عبدالحی نے بھی بیعت کی۔الفاظ بیعت خلافت ثانیه ر اب ضروری معلوم ہوتا ہے کہ وہ الفاظ بھی اسی موقعہ پر درج کر دئیے جائیں جن میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے بیعت لی۔اشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَ اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ (۲ بار) "آج میں سلسلہ احمدیہ میں محمود کے ہاتھ پر تمام گناہوں سے تو بہ کرتا ہوں اور خدا کی توفیق سے آئندہ بھی ہر قسم کے گناہوں سے بچنے کی کوشش کروں گا۔شرک نہیں کروں گا۔دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا۔اسلام کے تمام احکام بجالانے کی کوشش کروں گا۔جو تم نیک کام بتلاؤ گے ان میں تمہاری اطاعت کروں گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم انہیں مانوں گا۔-۲ مسیح موعود کے تمام دعاوی پر دل و جان سے ایمان رکھوں گا۔تبلیغ اسلام میں حتی الوسع کوشاں رہوں گا۔اسْتَغْفِرُ اللَّهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَاتُوبُ إِلَيْهِ (۳ بار ) رَبِّ إِنِّي ظَلِمُتُ نَفْسِي ظُلْماً كَثِيراً وَ اعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْلِي ذُنُوبِي إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ۔اے میرے رب! میں نے اپنی جان پر ظلم کیا اور بہت ظلم کیا۔میں اپنے گناہوں کا اقرار کرتا ہوں۔تیرے سوا کوئی گناہ نہیں بخش سکتا تو میرے گناہوں کو بخشدے۔آمین‘ ۵۲