حیاتِ نور

by Other Authors

Page 739 of 831

حیاتِ نور — Page 739

۷۳۴ شائع ہوا کریں اور خاص مضامین جو آپ کی ذات سے متعلق ہیں وہ ایک علیحدہ ضمیمہ میں شائع ہو جایا کریں۔اس سے ہمارے مشن کی تبلیغ بہت جلدی اور عمدگی سے پھیل سکتی ہے اور قرآن مجید کی رو سے مدار نجات بھی اللہ پر ایمان اور اعمال صالحہ ہیں۔اِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَالنَّصَارَى وَ الصَّابِئِينَ مَنْ ١ مَنَ بِاللهِ وَاليَوْمِ الآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحاً (الاية۔۔۔۔۔ایک موقع پر اہل کتاب کو محض تو حید کی طرف دعوت کی ہے۔تَعَالَوا الى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْعَنَا وَبَيْنَكُمْ۔الغرض مدار نجات قرآن مجید اور اعمال صالحہ کو رکھا ہے۔سوم۔آپ کا وجود خادم اسلام ہے نہ کہ وجود اسلام۔پس اپنے وجود کی خاطر اصل اشاعت اسلام کو روکنا حکمت اور دانائی کے خلاف ہے۔۔۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جواب " خانصاحب! آپ کا خط میں نے بہت افسوس سے پڑھا۔اس خط کے پڑھنے سے صرف یہی معلوم نہیں ہوتا کہ آپ ہمارے سلسلہ سے خارج ہیں بلکہ یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ دین اسلام سے بھی منہ پھیر رہے ہیں۔آپ کہتے ہیں کہ ہر ایک شخص (جو) یہود و نصاری اور دوسری قوموں سے اللہ پر ایمان لاتا ہے اور اپنے طور پر نیک عمل کرے تو نجات پانے کے لئے یہی عمل اس کے لئے کافی ہے۔اگر ان آیات کے یہی معنے ہیں تو گویا آنحضرت عمے نے بڑی غلطی کی کہ دین اسلام کی دعوت کے لئے زمین میں خون کی ندیاں چلا دیں اور جو آپ نے میری جماعت پر تہمت لگائی ہے کہ وہ ایسے ہی بے عمل ہیں جیسے دوسرے، یہ آپ نے سخت ظلم کیا۔میں حلفاً کہہ سکتا ہوں کہ ہماری تھوڑی سی جماعت میں ہزار ہا ایسے آدمی موجود ہیں جو متقی اور نیک طبع اور خدا تعالیٰ پر پختہ ایمان رکھتے ہیں اور دین کو دنیا پر مقدم رکھتے ہیں۔یادر ہے کہ یہ جو ہم نے دوسرے مدعیان اسلام سے قطع تعلق کیا ہے اول تو یہ خدا تعالیٰ کے حکم سے تھانہ اپنی طرف سے، اور دوسرے وہ لوگ ریا پرستی اور طرح طرح کی خرابیوں میں حد سے بڑھ گئے ہیں اور ان کو ان کی ایسی حالت کے ساتھ اپنی جماعت کے ساتھ ـور