حیاتِ نور

by Other Authors

Page 699 of 831

حیاتِ نور — Page 699

۶۹۴ سات ز ہے۔معدہ میں کچھ قصور ہے اور بڑھاپے کی وجہ سے اعصاب میں کمزوری۔پھر ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب، ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب اور ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سے مشورہ کیا اور وہی نسخہ تجویز کیا جو پہلے استعمال ہو رہا تھا اور مقوی غذا بتائی۔محترم مولوی محمد یعقوب صاحب انچارج صیغه زود نویسی ربوہ نے حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب کی طرف منسوب کر کے بیان فرمایا کہ انگریز حضور کا کافی دیر تک معائنہ کرتا رہا۔جب وہ واپس چلا گیا تو حضرت خلیفہ اول نے فرمایا کہ: اس ڈاکٹر نے محض اپنی فیس وصول کرنے کے لئے میرے معائنہ پر اتنا وقت صرف کیا ہے ورنہ جو مرض مجھے ہے اس کی تشخیص تو اتنی آسان ہے کہ جب میں مطب میں بیٹھا ہوا کام کر رہا ہوتا ہوں اور کوئی شخص باہر سے آ کر مجھے کہتا ہے۔مولوی صاحب ! سلام۔تو مجھے آنکھ اٹھا کر اسے دیکھنے کی بھی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔بلکہ میں اس کی آواز سے ہی پہچان جاتا ہوں کہ اسے یہ مرض ہے۔قرآن کریم کا ادب اور اس کے لئے غیرت محترم قریشی ضیاء الدین صاحب ایڈووکیٹ نے بیان کیا کہ ایک مرتبہ ایک طالب علم نے قرآن کریم پر دوات رکھ دی۔آپ اس کی اس حرکت کو دیکھ کر سخت ناراض ہوئے اور فرمایا میاں! اگر تمہارے منہ پر کوئی شخص کو براٹھا کر مار دے تو تمہیں کیسا برا لگے ! قرآن کریم خدا تعالیٰ کا کلام ہے۔ہمیشہ اس کا ادب ملحوظ رکھا کرو اور اس کے اوپر کوئی چیز نہ رکھا کرو۔سب سے بالا یہی کلام رہنا چاہئے وغیرہ وغیرہ بہت دیر تک نصیحت فرماتے رہے۔قرآن مخدوم ہے خادم نہیں مکرم میاں محمد عبد اللہ صاحب جلد ساز ربوہ فرماتے ہیں کہ: و بعض لوگ قرآن مجید کے اندر اپنے خط وغیرہ رکھ لیتے ہیں۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ اس کو سخت نا پسند کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ قرآن مخدوم ہے خادم نہیں“۔ایام مرض میں متانت و وقار ایک اور خوبی جو حضرت خلیفہ مسیح الاول میں نمایاں طور پر دیکھی گئی وہ بیٹھی کہ کہیں اور تکلیف دہ