حیاتِ نور

by Other Authors

Page 609 of 831

حیاتِ نور — Page 609

ـور ۶۰۴ میں نے بڑی کوشش کی کہ مجھے ایک ساتھی ہی ایسا مل جائے جس کی محبت خالصتاً للہ ہو۔چنانچہ میں نے اس غرض کے لئے ہزاروں روپیہ خرچ کیا۔مگر مجھے ایک دوست بھی ایسا نہ ملا۔مگر جب قادیان آیا تو مجھے ایسے دوستوں کی ایک جماعت خدا تعالیٰ نے دیدی کہ جن کو ملنے کے لئے میری روح تڑپتی تھی اور میری ایک پائی بھی خرچ نہ ہوئی۔دوسرے فائدے کا ذکر حضرت خلیفہ امسیح اول نے خودان الفاظ میں فرمایا ہے کہ دوسرا فائدہ میں نے آپ کی صحبت میں یہ اٹھایا کہ دنیا کی محبت مجھ پر بالکل سرد ہو گئی ، کوئی ہو۔مخالف یا موافق۔میرے تمام کاروبار اور تعلقات کو دیکھئے۔کیا مجھ میں ذرا بھر بھی حُب دنیا باقی ہے۔یہ سب (حضرت) مرزا (صاحب) کی قوت قدسیہ اور فیض صحبت سے حاصل ہوا۔یہ تو مشہور ہے کہ حب الدنيا راس كل خطيئة پس میں نے مرزا ( صاحب) کی صحبت سے وہ فائدہ حاصل کیا۔جو تمام تعلیمات الہیہ کا منشاء ہے۔اور ذریعہ نجات اور اسی دنیا میں وو بہشتی زندگی عربی پڑھنے سے رزق میں کمی نہیں آتی مولانا موصوف ہی کا بیان ہے کہ میں جب شروع شروع میں قادیان پڑھنے کے لئے آیا تو میں تعلیم الاسلام ہائی سکول میں داخل ہونا چاہتا تھا۔مگر حضرت خلیفتہ امیج اول نے فرمایا میاں تم مدرسہ احمدیہ میں داخل ہو جاؤ۔میں نے گھبرا کر عرض کی کہ حضور ! نہ میرے باپ نے عربی پڑھی نہ دادا نے۔قرآن شریف بھی مجھے پڑھنا نہیں آتا۔تو میں عربی کی اتنی بڑی بڑی کتابیں کیسے پڑھوں گا؟ فرمایا۔میاں ! تمہارے لئے یہی بہتر ہے کہ تم مدرسہ احمدیہ میں پڑھو۔اس پر میں نے ہائی سکول کا خیال دل سے نکال دیا اور مدرسہ احمدیہ میں پڑھنا شروع کر دیا۔اس کے بعد ایک مرتبہ حضور عصر کی نماز اور درس کے لئے مسجد اقصیٰ کی طرف تشریف لے جا رہے تھے۔میں بھی ساتھ تھا۔جب مسجد کی آخری سیڑھی پر پہنچے تو اپنا ایک ہاتھ میرے کندھے پر رکھا۔اور دوسرا اپنی داڑھی پر۔اور مجھے مخاطب کر کے فرمایا۔دیکھو! میں نے عربی